Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں علالت کے باعث انتقال کر گئے


ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں علالت کے باعث انتقال کر گئے
 Posted on: 6/9/2015 1
ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں علالت کے باعث انتقال کر گئے 
مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے
میجر سلیم میاں کے انتقال پرایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کا اظہار افسوس 
دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان سوگوارن کے غم میں برابر کے شریک ہیں
اللہ تعالیٰ مرحوم میجر سلیم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے 
میجر سلیم میاں کے انتقال پر جناب الطاف حسین سے رابطہ کمیٹی کا اظہار تعزیت 
لندن۔۔9جون 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں علالت کے باعث انتقال کر گئے ۔ان کی عمر 72سال کی تھی ۔ انہوں نے سوگواران میں دو بہنیں اور دو بھائی چھوڑے ہیں ۔مرحوم جگر کے عارضے میں مبتلا تھے اور گزشتہ کئی روز سے مقامی اسپتال میں زیر علاج تھے جہاں آج ان کی حالت غیر ہوگئی اور وہ اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے اپنے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ اپنے بیان میں جناب الطاف حسین نے مرحوم کے تمام سوگواران سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میجر سلیم کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوارن کو صبر کا حوصلہ دے ۔ دریں اثناء ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی پاکستان و لندن کے تمام اراکین نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کے ماموں زاد بھائی میجر سلیم میاں کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جناب الطاف حسین سے دلی تعزیت وہمدرد ی کا اظہار کیا ہے ۔ انہوں دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم میجر سلیم کو اپنی جوار رحمت میں عالیٰ مقام عطافرمائے اور قائد تحریک جناب الطاف حسین سمیت تما م سوگوارن کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔
English

4/23/2024 1:10:05 PM