Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم ربطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب اور عظیم فاروقی کا سیہون شریف میں سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری


ایم کیو ایم ربطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب اور عظیم فاروقی کا سیہون شریف میں سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری
 Posted on: 6/7/2015 1
ایم کیو ایم ربطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب اور عظیم فاروقی کا سیہون شریف میں سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کی مزار پر حاضری 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے حضرت لعل شہباز قلندر کی درگاہ پر متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین کی جانب سے پھولوں کی چادر چڑھای اور فاتحہ خوانی بھی کی 
رابطہ کمیٹی کے ارکان نے درگاہ کے باہر کے کے ایف اور میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے قائم کئے گئے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا 
جامشورو :۔۔7؍ جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب اور عظیم فاروقی نے سندھ کے ممتاز صوفی بزرگ حضرت لعل شہباز قلندر کے 763ویں عرس کے موقع پر درگاہ سیہون شریف پر حاضری دی اور متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین کی جانب سے چادر چڑھائی ۔رابطہ کمیٹی کے ساتھ سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچار ج عمر قریشی و اراکین اسلم شیخ ، خالد بگھیو ، ایم کیو ایم حیدرآباد زونل کمیٹی کے انچارج نوید شمسی ، ایم کیوایم جامشورو زونل کمیٹی کے انچارج و جوائنٹ انچارج ایوب خان ،عبدالرشید خان و دیگر اراکین کے علاوہ حق پرست رکن سندھ اسمبلی صابر قائم خانی بھی ہمراہ تھے ۔بعد ازاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان عبدالحسیب اور عظیم فاروقی نے حضرت لعل شہباز قلندر کے مزار کے باہر ایم کیو ایم خدمت خلق فاؤنڈیشن اور ایم کیو ایم میڈیکل ایڈ کمیٹی کی جانب سے قائم کےئے گئے فری میڈیکل کیمپ کا دورہ بھی کیا ۔ کیمپ میں موجود ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل اسٹاف کے علاوہ کارکنان نے رابطہ کمیٹی کے ارکان کو فری میڈیکل کیمپ کے ذریعے زائرین کی علاج و معالجے کے سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا ، شدید گرمی اور حبس کی وجہ سے زائرین بخار ،دست ، قے ،اسحال ، ڈائریا، الٹیاں ،چکراور مختلف بیماریوں کا شکار ہوکر میڈیکل کیمپ میں آرہے ہیں، انتہائی نگہداشت کے مریضوں کو کے کے ایف کے ایمبولینس سروس کے ذریعے تعلقہ اسپتال پہنچایا جارہا ہے ۔ اس کے علاوہ اب تک جو بھی زائرین جاں بحق ہوئے ان کی نعشوں کو بھی تعلقہ اسپتال پہنچایا جارہا ہے ۔فری میڈیکل کیمپ دو روز پہلے قائم ہوا تھا اور اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر ز، پیرا میڈیکل اسٹاف اور کے کے ایف کے رضاکاران مسلسل تین شفٹوں میں زائرین کوطبی سہولیات فراہم کررہے ہیں ۔ کیمپ سے زائرین کو مسلسل ٹھنڈے منرل واٹر کی بوتل فراہم کی جارہی ہے ۔ آخر میں رابطہ کمیٹی کے ارکان نے فری میڈیکل کیمپ میں طبی خدمات انجام دینے والے ڈاکٹرز ااورپیرا میڈیکل اسٹاف کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے زبردست خراج تحسین و شاباش دی ۔ کیمپ میں علاج و معالجے کیلئے آنے والے زائرین نے عرس کے موقع پر خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے قائم کردہ فری میڈیکل کیمپ سے زائرین کو پہنچائی جانے والی طبی سہولتوں پر متحدہ قومی موومنٹ کی تعریف کی اور ایم کیو ایم کے قائد جناب الطاف حسین کی
صحت و تندرستی ، درازی عمر کیلئے خصوصی دعابھی کی ۔



12/3/2016 7:39:53 AM