Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

6جون بروز ہفتہ کو ایم کیوایم کے زیراہتمام برنس روڈ نزدسندھ سیکریٹریٹ پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا


6جون بروز ہفتہ کو ایم کیوایم کے زیراہتمام برنس روڈ نزدسندھ سیکریٹریٹ پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا
 Posted on: 6/5/2015 1
6جون بروز ہفتہ کو ایم کیوایم کے زیراہتمام برنس روڈ نزدسندھ سیکریٹریٹ پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا 
عوام و کارکنان برنس روڈ نزد سندھ سیکریٹریٹ پر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں ، رابطہ کمیٹی کی اپیل 
کراچی ۔۔۔5،جون 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کل مورخہ 6جون بروز ہفتہ سہ پہر 3بجے پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف برنس روڈ نزد سندھ سیکریٹریٹ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیاجائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹر ، اراکین قومی وصوبائی اسمبلی اور پانی کی قلت سے متاثرہ عوام شرکت کریں گے ۔ واضح رہے کہ پانی کے مصنوعی بحران اور شدید قلت کے خلاف ایم کیوایم کی جانب سے شروع کیجانے والی احتجاجی مہم کا آخری احتجاجی مظاہرہ برنس روڈنزد سندھ سیکریٹریٹ کے باہر کیا جائے گا۔ احتجاجی مظاہرے میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے اراکین ، حق پرست سینیٹرز ، ارکان قومی وصوبائی اسمبلی اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد شرکت کریں گے ۔ دریں اثناء متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے عوام و کارکنان سے اپیل کی ہے کہ وہ برنس روڈ سندھ سیکریٹریٹ کے باہر ہونے والے احتجاجی مظاہرے میں زیادہ سے زیادہ تعداد میں شرکت کریں اور پابندی وقت کا خاص خیال رکھیں ۔ 

9/27/2016 5:20:32 PM