Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی اور قصبہ علیگڑھ میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مذمت


اورنگی اور قصبہ علیگڑھ میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مذمت
 Posted on: 6/2/2015 1
اورنگی اور قصبہ علیگڑھ میں ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاری پر حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مذمت 
اورنگی اور قصبہ علیگڑھ کے علاقے کے عوام کا قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم پر اعتماد کا اظہار کرنے گرفتار کیا جارہا ہے 
اورنگی ٹاؤن اور قصبہ علیگڑھ کے عوام کو پانی کی عدم فراہمی پر سندھ حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے بے گناہ کارکنان اور عوام کو گرفتار کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے ، رہائی کیلئے لاکھوں روپے رشوت وصول کیا جارہا ہے ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی کی مشترکہ بیان 
اورنگی ٹاؤن ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے یہاں کے عوام غویب اور محنت کش ہیں عوام پانی ، بجلی ، گیس ، صفائی ستھرائی ، سیوریج ، تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ کی کمی سمیت بے پناہ مشکلات و مسائل کا شکار ہیں ، حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی 
شیخ محبوب ، اقبال قادری ، سیف الدین خالد ، محمد حسین اور مظاہر امیر
اورنگی ٹاؤن اور قصبہ علیگڑھ کے گرفتار بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کو فوری طوپر رہا کیا جائے ، وفاق اور سندھ حکومت سے مطالبہ
کراچی:۔۔ 02؍ جون 2015ء 
اورنگی ٹاؤن ، قصبہ علیگڑھ سے منتخب ہونے والے حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے اپنے مشترکہ بیان کے ذریعے ایم کیو ایم کے بے گناہ کارکنان و ہمدردوں کی بڑے پیمانے پر گرفتاریوں کی شدید الفاظ میں مذمت اور وفاقی اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ سندھ حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں اور پانی کی عدم فراہمی کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ کے کرنے والے بے گناہ ایم کیو ایم کے کارکنا اور ہمدردوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔حق پرست اراکین قومی صوبائی اسمبلی محبوب عالم ، اقبال قادری ، سیف الدین خالد ، محمد حسین اور مظاہر امیر نے کہا کہ مورخہ 24؍ مئی 2015ء کو اورنگی ٹاؤن اور قصبہ علیگڑھ کے عوام نے پانی کی عدم فراہمی اور حکومت سندھ کی متعصبانہ پالیسیوں کے خلاف ایک بھرپور مظاہرہ کیا تھا اس مظاہرے کے ذریعہ عوام نے سندھ حکومت پر عدم اعتماد کرتے ہوئے ایم کیو ایم اور قائد تحریک جناب الطاف حسین پر اپنے اعتماد کا اظہار کیا تھا، اس مظاہرے کے بعد اورنگی ٹاؤن اور قصبہ علیگڑھ کے عوام کو حکومت کے خلاف مظاہرہ کرنے پر سزا دینے کے لئے بے گناہ کارکنان و عوام کو گھروں سے دکانوں سے اور مختلف جگہوں سے گرفتار کرنے اور جھوٹے اور من گھڑت مقدمات قائم کرنے کا سلسلہ تیز کردیا گیا ہے ۔ حق پرست اراکین نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن ایشیا کی سب سے بڑی کچی آبادی ہے یہاں کے عوام غویب اور محنت کش ہیں ، یہاں کے لوگ پہلے ہی حکومت کی متعصبانہ پالیسیوں کی وجہ سے بے پناہ مسائل کا شکار ہیں ۔ یہاں کے عوام پانی ، بجلی ، گیس ، صفائی ستھرائی ، سیوریج ، تعلیم صحت اور ٹرانسپورٹ کی سہولیات کی کمی کا پہلے ہی شکار ہیں اور دوسری طرف بے گناہ لوگوں کو گرفتار کرکے جھوٹے اور من گھڑت مقدمات میں ملوث کیا جارہا ہے ، رہائی کے عوض لاکھوں روپے رشوت وصول کی جاتی ہے ۔ حق پرست اراکین قومی و صوبائی اسمبلی نے کہا کہ ہم اورنگی و قصبہ علیگڑھ کے عوام و کارکنان کی گرفتاریوں کی پرزور مذمت کرتے ہیں اور صدر مملکت ممنون حسین ، وزیراعظم میاں نوازشریف ، گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد اور وزیراعلیٰ سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ متعصبانہ پولیس والوں کو اس قسم کے اقدمات کو رکوائیں اور اورنگی ٹاؤن عوام کو اس قسم کی مشکلات و پریشانیوں سے نجات دلائیں بے گناہ کارکنان اور ہمدردوں کو فوری طورپر رہا کیا جائے ۔

9/28/2016 12:05:15 PM