Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ الطاف حسین


خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ الطاف حسین
 Posted on: 6/1/2015 1
خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردے کر نئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ الطاف حسین
بلدیاتی انتخابات میں جس طرح کھلے عام دھاندلی کی گئی اس اس نے دھاندلی کے ماضی کے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے ہیں
بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونے والی دھاندلی سے پوری دنیامیں پاکستان کا مذاق اڑرہاہے 
تمام سیاسی ومذہبی جماعتیں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور اندازمیں پرامن احتجاج کریں
ہماراملک پہلے ہی اپنے پرایوں کے طرح طرح کے طعنوں اورسنگین الزامات سے دوچار ہے
صوبہ میں ازسرنو بلدیاتی انتخاب کرانے سے ہی پاکستان کومزید بدنامی سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے
لندن۔۔۔ یکم جون 2015ء
متحدہ قومی موو منٹ پاکستان کے قا ٰئد الطاف حسین نے چیف الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی ہے کہ خیبرپختونخوا کے بلدیاتی انتخابات میں بڑے پیمانے پرہونے والی دھاندلی سے پوری دنیامیں پاکستان کامذاق اڑرہاہے لہٰذا ان بلدیاتی انتخابات کوکالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔ اپنے ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ ہماراملک پہلے ہی اپنے پرایوں کے طرح طرح کے طعنوں اورسنگین الزامات سے دوچار ہے۔کوئی پاکستان کوداعش اورالقاعدہ اورطالبان کا مرکزقراردیتاہے توکوئی فرقہ وارانہ فسادات کاگڑھ قراردیتاہے توکوئی پاکستان پر دنیابھرمیں بغاوت کیلئے دہشت گرد بھیجنے کا الزام لگاتاہے،دوسری طرف ہم خودہی اپنے ملک کوبدنام کرنے کے لئے ملک کی کمزوریوں کوتلاش کرتے رہتے ہیں اور ان کمزوریوں کوخوب نمک مرچ لگاکرپیش کرتے ہیں تاکہ ملک کاخوب مذاق اڑایاجائے، ملک دشمنوں کوخوب خوش کیاجائے اورملک کے اصلاح احوال کا کوئی حل پیش نہ کیاجاسکے ۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ 30مئی کو خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں جس طرح کھلے عام دھاندلی کی گئی اس نے نہ صرف دھاندلی کے ماضی کے تمام ریکارڈتوڑڈالے ہیں بلکہ اس دھاندلی سے دنیابھرمیں پاکستان کامذاق اڑرہاہے۔جناب الطاف حسین نے الیکشن کمیشن آف پاکستان سے اپیل کی کہ اس سے پہلے کہ دنیامیں پاکستان کامزیدمذاق اڑے، خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کو کالعدم قراردے کرنئے سرے سے بلدیاتی انتخاب کرانے کااعلان کیاجائے تاکہ اس پر صبح شام ہونے والامنفی و مثبت بحث ومباحثے کاسلسلہ ختم ہوسکے۔ جناب الطاف حسین نے خیبرپختونخوا میں ہونے والے بلدیاتی الیکشن میں حصہ لینے والی تمام سیاسی ومذہبی جماعتوں سے اپیل کی کہ وہ بلدیاتی الیکشن میں تاریخ کی بدترین دھاندلی کے خلاف بھرپور اندازمیں پرامن احتجاج کریں اور الیکشن کمیشن سمیت پاکستان کے تمام اعلیٰ حکام کی توجہ اس بدترین دھاندلی کی جانب مبذول کراتے ہوئے واضح کردیں کہ صوبہ میں ازسرنو بلدیاتی انتخاب کرانے سے ہی پاکستان کو مزید بدنامی سے محفوظ بنایا جاسکتا ہے۔ 
English Viewers

4/19/2024 5:53:56 AM