Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ کامیاب ہونے والوں کی کل تعداد22ہوگئی جبکہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں9خواتین بھی شامل ہیں،اعلامیہ


خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ کامیاب ہونے والوں کی کل تعداد22ہوگئی جبکہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں9خواتین بھی شامل ہیں،اعلامیہ
 Posted on: 6/1/2015 1
خیبر پختونخواہ کے بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے نامزد کردہ کامیاب ہونے والوں کی کل تعداد22ہوگئی جبکہ کامیابی حاصل کرنے والوں میں9خواتین بھی شامل ہیں،اعلامیہ 
صوبہ خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں ایبٹ آباد،ڈسٹرکٹ چترال،ڈسٹرکٹ صوابی ،ڈیرہ اسماعیل خان،ہری پورہزارہ ،ڈسٹرکٹ صوات اورڈسٹرکٹ بنوں سے حق پرست امید وار کانٹیں دار مقابلے کے بعد کامیاب ہوئے،اعلامیہ

کراچی۔۔۔یکم جون2015ء
صوبہ خیبرپختونخواہ میں ہونیوالے بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ کی جانب سے نامزد کردہ 22حق پرست امید وار کارمیاب ہوئے ہیں ، کانٹیں دار مقابلے میں جیتنے والے12امید واروں میں چار خواتین بھی شامل ہیں۔واضح رہے کہ ایم کیو ایم کے نامزد کردہ10امید وار پہلے ہی بلامقابلہ منتخب ہوچکے ہیں ۔ گزشتہ روز ہونے والے خیبر پختونخواہ میں بلدیاتی انتخابات میں متحد ہ قومی موومنٹ کے نامزد حق پرست امید واروں نے صوبہ خیبر پختونخواہ کے مختلف علاقوں سے انتخابات میں حصہ لیا اور شدید مصائب و مشکلات کے باوجود حق پرست امید واروں کی شکل میں کامیابیاں حا صل کیں۔تفصیلات کے مطابق جن علاقوں سے حق پرست امید واران کامیاب ہوئے ہیں انکے نام یہ ہیں،ایبٹ آباد سے 2،ڈسٹرکٹ چترال سے 2،ڈسٹرکٹ صوابی سے 2،ڈیرہ اسماعیل خان ،ہری پور اور ڈسٹرکٹ سوات سمیت ڈسٹرکٹ بنوں سے12حق پرست امید واروں نے کاٹیں دار مقابلے کے بعد فتح حاصل کی۔ڈسٹرکٹ سوات تحصیل بحرین سے سہیل وہاب یونین کونسل کے وائس چیئر مین منتخب ہوئے،ڈسٹرکٹ چترال سے نسیمہ بی بی (جنرل کونسلر)،محمد نواز (چیئر مین ولیج)،ڈسٹرکٹ صوابی سے امجد خان(جنرل کونسلر)،اعجاز (یوتھ کونسلر)،ایبٹ آباد سے سرفراز خان(جنرل کونسلر)،پروین اختر (خاتون کونسلر)،ڈیرہ اسماعیل خان سے صلاح الدین (جنرل کونسلر)،ہری پور سے اسرار احمد خان (جنرل کونسلر)،عصمت اللہ خان،یوسی،طلب عباس/منڈان(کسان کونسلر)،ناہیدہ اختر،تحصیل کنگر(خاتون کونسلر )، دلفراز ،یوسی مندوی (خاتون کونسلر) منتخب ہوئے ہیں۔


12/3/2016 3:41:08 AM