Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی و حیدرآباد،کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے مخصوص نشستیں پر کامیاب ہونے والے حق پر ست کونسلرزکی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ملاقات


کراچی و حیدرآباد،کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے مخصوص نشستیں پر کامیاب ہونے والے حق پر ست کونسلرزکی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ملاقات
 Posted on: 5/29/2015
کراچی و حیدرآباد،کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کے مخصوص نشستیں پر کامیاب ہونے والے حق پر ست کونسلرزکی خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ میں رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ ملاقات 
کامیاب ہونے والے نمائندوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش
آپ کی کامیابی حق پرست شہدا کی مرہون منت ہے، کہف الوریٰ
کراچی۔۔۔ 29 مئی 2015ء
کراچی و حیدرآباد،کے مختلف کنٹونمنٹ بورڈز کی مخصوص نشستیں (لیبرنشست، اقلیتی نشست،خواتین نشست )پر کامیاب ہونے والے حق پر ست کونسلرز کراچی کنٹونمنٹ بورڈز کے محمد منصور علی،(لیبر)منیر یلسن(اقلیت)فیصل کنٹونمنٹ بورڈزمحمد معیز زبیری( لیبر) مسز فرزانہ بھٹی(اقلیت) حیدر آبادکنٹونمنٹ بورڈز پرشادمسیح(اقلیت)راحت نسیم(خواتین)نے ایم کیوایم کے قائد جناب الطاف حسین کی رہائشگاہ نائن زیرہ سے متصل خورشید بیگم سیکڑیٹریٹ عزیز آباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوریٰ، ارکان رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی ملاقات کی ۔اس موقع پر ایم کیوایم مرکزی الیکشن سیل کے اراکین بھی موجود تھے۔ رابطہ کمیٹی کے انچارج کہف الوری نے کامیاب ہونے والے نمائندوں کو قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے مبارکباد پیش کی اور کہاکہ آپ کی کامیابی حق پرست شہدا کی مرہون منت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ قائد تحریک ہمیشہ درس دیا ہے کہ ہم سیاست برائے خدمت پر عمل پیرا ہیں لہذا عوام کی خدمت کے لئے آپ کو بھی اپنا بھر پور کردار ادا کرنا ہو گا۔ اس مو قع پر کامیاب ہونے والے حق پرست کونسلرز نے رابطہ کمیٹی سے گفتگو کر تے ہوئے اپنی جانب سے مکمل یقین دہانی کرائی اور کہاکہ ہم عوام کو درپیش مسائل کے حل کے لئے بھر پور کوشش کریں گے۔

4/18/2024 4:49:43 PM