Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت اور قائد تحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بین الاقوامی سازشوں کیخلاف ایم کیوایم آسٹریلیا یونٹ کے زیر اہتمام آسٹریلین پارلیمنٹ، یو این او، پاکستان اور برطانوی ہائی کمیشن کے باہر پر امن احتجاجی مظاہرے

 Posted on: 7/2/2013 1

آسٹریلیا ۔۔۔2؍جولائی2013ء
ایم کیوایم آسٹریلیایونٹ کے زیراہتمام ایم کیوایم کے کارکنان کی شہادت اورقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف بین القوامی سازشوں کیخلاف پر امن احتجاجی مظاہرہ کیاگیا جس میں ایم کیوایم کے ذمہ داران، کارکنان اورآسٹریلیا،سڈنی،میلبرون میں مقیم پاکستانیوں کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افرادنے بھرپوراندازمیں شرکت کی جن میں خواتین اوربچے بھی شامل تھے۔ایم کیوایم آسٹریلیاکی جانب سے آسٹریلین پارلیمنٹ ، یو این او کے دفتر،پاکستانی ہائی کمیشن اوربرطانیہ کے ہائی کمیشن کے سامنے ہونے والے پرامن مظاہرے میں شریک شرکاء ہاتھوں میں پلے کارڈز ، بینرز اور جناب الطاف حسین کی تصاویراٹھاہوئے تھے جووقفے وقفے سے جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کے حق میں فلک شگاف نعرے بھی لگارہے تھے۔ مظاہرین سے ایم کیوایم کے آرگنائزرافروزشاہین نے خطاب کیااورپاکستان خصوصاً کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل ،دہشت گردی،ایم کیوایم کے خلاف جاری غیراعلانیہ آپریشن اوربین القوامی سطح پرقائدتحریک جناب الطاف حسین کے خلاف ہونیوالی سازشوں سے آگاہ کیا۔اس موقع پرU,N,O، پاکستان ہائی کمیشن اوربرطانوی ہائی کمیشن میںیادداشتیں بھی جمع کرائی گئی جس میں مطالبہ کیاگیاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل،غیراعلانیہ آپریشن اور جاری دہشت گردی سمیت جناب الطاف حسین کے خلاف بین القوامی سطح پرسازشیں فی الفوربندکی جائیں۔بعدازاں حق پرست شہداء کی مغفرت،ذمہ داران وکارکنان کے قتل میں ملوث قاتلوں کی گرفتاری اورجناب الطاف حسین کی صحت تندرستی کے ساتھ طویل العمری کیلئے دعائیں بھی کی گئیں۔

5/8/2024 3:02:15 PM