Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی فی الفور ختم کی جائے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی


کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی فی الفور ختم کی جائے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
 Posted on: 7/2/2013 1
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی فی الفور ختم کی جائے، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر شہریوں کو ہر دفعہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی سہولت سے محروم کردیا جاتا ہے
طالب علم اور محنت کشوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی کے افراد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی سے بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں
کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باعث شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر اظہار تشویش 
کراچی ۔۔۔2، جولائی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے باعث شہریوں کو لاحق مشکلات اور پریشانیوں پر گہری تشویش کااظہار کیا ہے اور حکومت سندھ سے مطالبہ کیا ہے کہ موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی فی الفو ختم کی جائے ۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی کے سبب طالب علموں ، محنت کشوں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح سے متاثر ہورہے ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ایک جانب حکومت موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی لگا کر بھول جاتی ہے اوردوسری طرف شہر میں جاری قتل و غارتگری کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھی کوئی مؤثر کارروائی نہیں کی جارہی ہے جبکہ امن و امان کی صورتحال کو جواز بنا کر شہریوں کو ہر دفعہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی سہولت سے محروم کردیا جاتا ہے یہ اقدام شہریوں کے ساتھ کھلی ناانصافی ہے اور انہیں مسائل کے بوجھ تلے دبانے کی گھناؤنی سازش ہے ۔ انہوں نے کہاکہ مہنگائی کے بوجھ تلے عوام پہلے ہی اپنی تعلیم اور روزگار کے حصول کیلئے پریشان تھے اور اب کئی مہینوں سے عائد موٹر سائیکل کی ڈبل سواری کی پابندی کے باعث شہریوں میں شدید غم و غصہ کا پایا جانا فطری عمل ہے ۔ حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ شہر میں موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی شہریوں کے وسیع تر مفاد میں فی الفور ہٹائی جائے اور امن و امان کی سنگین صورتحال اور قتل و غارتگری کو جواز بنا کر ہر مرتبہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کرکے شہریوں کو پریشانیوں اور مشکلات میں مبتلا کرنے کی مشق ختم کی جائے ۔ 

5/8/2024 6:47:03 PM