Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ حیدر آباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیں منائی گئی


ایم کیوا یم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ حیدر آباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیں منائی گئی
 Posted on: 5/27/2015
ایم کیوا یم کے زیر اہتمام سانحہ پکا قلعہ حیدر آباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیں منائی گئی
برسی کے سلسلے میں قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے مرکزی اجتماعات کراچی وحیدرآبادمیں منعقدکیے گئے 
جبکہ اندرون سندھ،پنجاب،خیبرپختونخواہ اوربلوچستان کے مختلف شہروں میں بھی قرآن خوانی کے اجتماعات کیے گئے 
قرآن خوانی وفاتحہ خوانی کے اجتماعات میں شہداء کے لواحقین،رابطہ کمیٹی،اراکین سینیٹ،قومی وصوبائی اسمبلی،سینٹرل ایگزیکٹیوکونسل کے ارکان،ایم کیوایم کے مختلف ونگزواورشعبہ جات سمیت ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان کی شرکت
سانحہ پکا قلعہ جمہوری دور کا آمرانہ زخم ہے ،علاقے کا محاصرہ کرکے عوام پر اندھا دھند فائرنگ کی گئی،سید حیدر عباس رضوی
سانحہ میں معصوم بچوں ، بزرگوں ، عورتوں سمیت سینکڑوں افراد کو شہید کیا گیاجنہیں آج تک انصاف نہیں ملا ہے 
کراچی میں فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کے مرکزی اجتماع کے موقع پر رکن رابطہ کمیٹی کی میڈیا بریفنگ 
کراچی۔۔۔۔27مئی 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام منگل کے روزسانحہ پکاقلعہ حیدرآباد کے شہداء کی 25ویں برسی ملک بھرمیں انتہائی عقیدت واحترام سے منائی گئی۔اس سلسلے میں کراچی، حیدر آباد ، میر پور خاص ، سکھر ، نوابشاہ اور لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں قرآن خوانی و فاتحہ خوانی کے اجتماعات منعقد کئے گئے اور شہداء کے ایصال ثواب کیلئے دعا کی گئی ۔ فاتحہ خوانی و قرآن خوانی کا مرکزی اجتماع لال قلعہ گراؤنڈ عزیز آباد میں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوا یم کی رابطہ کمیٹی کے انچار ج کہف الوریٰ، اراکین رابطہ کمیٹی قمر منصور ، سید حیدر عباس رضوی ، گلفراز خان خٹک ،کنور نوید جمیل ، عارف خان ایڈوکیٹ ، عظیم فاروقی ،وسیم اختر ، شبیر قائم خانی ، ،توصیف خانزادہ ، حق پرست اراکین سینیٹ ، قومی و صوبائی اسمبلی ،شہداء کے اہل خانہ ، سیکٹر ز و یونٹس کے کارکنان اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ مرکزی اجتماع میں حق پرست سینیٹر و معروف عالم دین مولانا تنویر الحق تھانوی نے دعا کرائی ۔ اجتماع کے موقع پر میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ سانحہ پکا قلعہ جمہوری دور کا آمرانہ زخم ہے کہ جب جمہوری دور میں اس وقت سرکاری اہلکارو ں نے علاقے کا محاصرہ کرکے عوام کے گھروں سے نکلنے پر پابندی لگا کر اندھا دھند فائرنگ کی جس کے نتیجے میں معصوم بچوں ، بزرگوں ، عورتوں سمیت سینکڑوں افراد کو شہید کیا گیا اور آج تک انہیں انصاف نہیں ملا ہے ۔انہوں نے کہا کہ اس سفاک درندگی میں ملوث سرکاری اہلکارآج تک قانون و انصاف کے کٹہرے میں نہیں آسکے۔







تصاویر
وڈیو
English

4/26/2024 8:12:20 PM