Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

جامعہ سر سید کے طلباء کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے ،اے پی ایم ایس او


جامعہ سر سید کے طلباء کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے ،اے پی ایم ایس او
 Posted on: 5/26/2015
جامعہ سر سید کے طلباء کے جائز مطالبات کو فی الفور تسلیم کیا جائے ،اے پی ایم ایس او
کراچی ۔۔۔26؍مئی2016ء
آل پاکستان متحدہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی مرکزی کابینہ نے جامعہ سر سید کے طلبہ پر لاٹھی چارج کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ سر سید یونیورسٹی شہر کی بڑی انجینئرنگ یونیورسٹیز میں سے ایک ہے جہاں گزشتہ کچھ ادوار سے مالی و انتظامی بے ضابطگیاں وقتاً فوقتاً سامنے آتی رہی ہیں انتظامی نااہلیوں اور سیاسی تقرریوں نے جامعہ کے طالب علموں کو شدید مشکلات سے دوچار کر رکھا ہے ،گزشتہ دو بر س کے درمیان پاس آؤٹ ہونیوالے تمام طلباء کا ڈیٹا جان بوجھ کر انتظامیہ نے ضائع کر دیا اور اب ان طلبا ء کو پھر سے امتحان میں شرکت کرنے کیلئے ہراساں کیا جارہا ہے جو کہ کسی بھی طالب علم کے لئے قابل قبول نہیں،یونیورسٹی کی ایڈمنسٹریشن میں ڈائریکٹر سروسز کے عہدے کا غیر ضروری اضافہ اور شعبہ الیکٹرونکس انجینئرنگ کے انچارج ڈاکٹر بلال علوی کو انکی غیر موجودگی میں ہٹا دیا گیا جو کہ طلبہ میں غم و غصے کا سبب بنا،اور جب طلباء نے اپنے حق کے لئے احتجاج کرنا شروع کیا تو انتظامیہ نے طلباء پر لاٹھی چارج کروایا اورشدید تشدد کے بعد چھ طلباء کو حراست میں لے لیا گیا جوکہ کسی بھی تعلیمی ادارے کے لئے تشویش کا باعث ہے۔دریں اثناء مرکزی کابینہ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی موجودہ صورتحال کے باعث پہلے ہی طلباء کو تعلیم کے حصول میں رکاوٹین درپیش ہیں ایسے میں کسی انتظامی ناہلی کے باعث تدریسی عمل معطل ہوجانا طالب علموں کا بہت بڑا نقصان ہے انہوں نے انتظامیہ اور سیکریٹری تعلیم سے اپیل کی کہ اس معاملے کو جلد از جلد حل کیا جائے اور طلباء کے جائز مطالبات کو بغیر وقت ضائع کئے تسلیم کیا جائے۔

4/19/2024 7:28:25 AM