Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ووٹ سے حق نہ ملا تو روڈ کی طاقت سے اپنا حق حاصل کریں گے، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی


ووٹ سے حق نہ ملا تو روڈ کی طاقت سے اپنا حق حاصل کریں گے، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
 Posted on: 5/25/2015
ووٹ سے حق نہ ملا تو روڈ کی طاقت سے اپنا حق حاصل کریں گے، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
ایم کیو ایم نے ہمیشہ ملک میں جمہوری حکومتوں کو سپورٹ کیا مگر بدقسمتی سے جمہوری حکومتوں کے ادوار میں متحدہ کو ووٹ دینے کی سزا عوام کو دی گئی
اسٹیبلشمنٹ کی منظورِ نظر سیاسی جماعتوں نے ملک میں نفرتوں اور لسانیت کو فروغ دیا ، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
عوام کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات اور مقامی حکومتوں کے نظام میں ہے ، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
05جو ن کو کوہ نور چوک پر پُر امن عوامی احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گا، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
حیدرآباد شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہے ،سیوریج کا نظام تباہ ہو چکا ہے، پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی عوام پر مسلط ہے ، ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
رکن رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کی لطیف آباد، حیدرآباد میں عوامی مسائل کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ
حیدرآباد ۔۔۔25مئی 2015ء 
ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے رکن و حق پرست ایم این اے ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ سندھ حکومت نے سندھ کی شہری آبادی کو مسلسل نظر انداز کیا ہوا ہے جس کی وجہ سے حیدرآباد بھی موہن جودڑو کی صورت اختیار کرتا جارہا ہے اور اگر ووٹ سے حق نہ ملا تو روڈ کی طاقت سے اپنا حق حاصل کریں گے ۔ان خیالات کا اظہار رکن رابطہ کمیٹی و حق پرست ایم این اے حلقہ - 219حیدرآباد ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے لطیف آباد میں عوامی مسائل کے حوالے سے میڈیا کے نمائندوں کو بریفنگ دیتے ہوئے کیا ۔ اس مو قع پر ایم کیو ایم حیدرآباد کے زونل انچارج نوید شمسی و اراکین زونل کمیٹی ، رکن سندھ تنظیمی کمیٹی و ایم این اے سید وسیم حسین ، اراکین صوبائی اسمبلی راشد خلجی، زبیر احمد خان ، دلاور قریشی ، صابر قائمخانی ، عائشہ آفتاب ، رعنا انصار ، و دیگر ذمہ داران بھی مو جو د تھے ۔ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے مزید کہا کہ ایم کیو ایم نے ہمیشہ ملک میں جمہوری حکومتوں کو سپورٹ کیا مگر بدقسمتی سے جمہوری حکومتوں کے ادوار میں متحدہ قومی مو ومنٹ کو ووٹ دینے کی سزا عوام کو دی گئی اور آج سندھ کے شہری علاقوں میں عوام پانی جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اسٹیبلشمنٹ کی منظورِ نظر سیاسی جماعتوں نے ملک میں نفرتوں اور لسانیت کو فروغ دیا۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم نے نفرتوں کا خاتمہ کر کے محبتوں کو فروغ دیا اس کے باوجوداسٹیبلشمنٹ ایم کیو ایم سے ناراض نظر آتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کے مسائل کا حل بلدیاتی انتخابات اور مقامی حکومتوں کے نظام میں ہے جس کے انعقاد کے لیئے ایم کیوایم نے ہمیشہ کو ششیں کی ہیں ماضی میں کراچی اور حیدرآباد میں جو بھی ترقیاتی کا م ہوئے وہ مقامی حکومتوں کے نظام میں حق پرست نمائندوں نے کرائے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت نے ہمیشہ کراچی اور حیدرآباد کے ترقیاتی کاموں کے حوالے سے تعصبانہ رویہ اختیار کیا جس کی بدولت آج حیدرآباد شہر میں صفائی ستھرائی کی صورتحال ابتر ہے، سیوریج کانظام تباہ ہو چکا ہے، پینے کا صاف پانی نایاب ہے اور لوڈ شیڈنگ کا عذاب بھی عوام پر مسلط ہے ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ صوبائی حکومت حیدرآباد شہرکے لوگوں کو زندہ رہنے کے لیئے فوری طور پر دس ارب روپے کا ترقیاتی پیکیج دے تاکہ شہر کی حالت زار کو بہتر بنایا جا سکے ۔ انہوں نے کہا کہ حق پرست عوامی نمائندوں کی جانب سے قومی و صوبائی اسمبلیوں میں مسلسل آواز بلند کی گئیں اور قرادادیں منظور کرائی گئیں لیکن کو ئی شنوائی نہیں ہوئی اس کے بعد عوامی نمائندوں کے پاس سڑکوں پر آنے کے سوا کوئی چارہ نہیں ہے اس لیئے ایم کیو ایم عوامی مسائل پر احتجاجی تحریک کا آغاز کر چکی ہے اور 05جو ن کو کوہ نور چوک پر پُر امن احتجاجی مظاہرہ کیا جائے گااور احتجاجی مظاہر وں کا یہ سلسلہ اپنے حقوق کے حصول تک جاری رکھیں گے۔
تصاویر


4/25/2024 5:54:43 PM