Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں دووکلاء کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہار افسوس


ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں دووکلاء کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 5/25/2015
ڈسکہ میں پولیس کے ہاتھوں دووکلاء کی ہلاکت پر الطاف حسین کااظہار افسوس
پولیس کے ہاتھوں پرامن اور بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات ناقابل قبول ہیں، الطاف حسین
قانون پسندشہریوں پر گولیاں چلانے کے بجائے ان کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنایا جائے ، الطاف حسین
لندن ۔۔۔25مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سیالکوٹ، ڈسکہ میں وکلاء پرپولیس کی فائرنگ کی شدید مذمت کی ہے اور فائرنگ کے نتیجے میں ڈسکہ بار کے صدر خالد عباس سمیت دو وکلاء کے جاں بحق ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے کہاکہ کسی بھی مہذب معاشرے میں پولیس کے ہاتھوں پرامن اور بے گناہ شہریوں کے قتل کے واقعات ناقابل قبول ہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر لازم ہے کہ وہ قانون پسندشہریوں پر گولیاں چلانے کے بجائے ان کی جان ومال کاتحفظ یقینی بنائیں ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم پاکستان میاں محمد نواز شریف ، وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان اور وزیراعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ پولیس کے ہاتھوں وکلاء کے قتل کی فوری تحقیقات کرائی جائے اور شہریوں کی جان ومال کا تحفظ یقینی بنایاجائے۔جناب الطاف حسین نے جاں بحق ہونے والے وکلاء کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ جاں بحق وکلاء کو اپنی جوار رحمت میں جگہ عطافرمائے اورسوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے ۔(آمین)

4/19/2024 5:54:25 PM