Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کامران خان نے ضمیر فروشی اور شرافت و ایمانداری اور غیر جانبداری کی چادر کو’’ بول ‘‘ٹی وی سے استعفیٰ دینے کے بعد اتار پھینکا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ارشد حسین اور ڈاکٹر سلیم دانش کابیان


کامران خان نے ضمیر فروشی اور شرافت و ایمانداری اور غیر جانبداری کی چادر کو’’ بول ‘‘ٹی وی سے استعفیٰ دینے کے بعد اتار پھینکا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ارشد حسین اور ڈاکٹر سلیم دانش کابیان
 Posted on: 5/25/2015
کامران خان نے ضمیر فروشی اور شرافت و ایمانداری اور غیر جانبداری کی چادر کو’’ بول ‘‘ٹی وی سے استعفیٰ دینے کے بعد اتار پھینکا ہے وہ سب کے سامنے ہے۔ ارشد حسین اور ڈاکٹر سلیم دانش کابیان
پرنٹ الیکٹرونک میڈیا کے مالکان قلم فروش ،احسان فراموش اور جھوٹ و مکر وفریب کی صحافت کر نے والے کو اپنے ادارے میں جگہ نہ دیں
لندن۔۔25مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ پاکستان شعبہ اطلاعات کے سینئر رکن اورموجودہ رابطہ کمیٹی کے رکن ارشد حسین اور سینئر کارکن اور موجودہ رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر سلیم دانش نے اپنے مشترکہ بیان میں معروف روزنامہ جنگ انٹیلی جنس یونٹ کے سربراہ اور ممتا ز اینکر پرسن کامران خان نے ضمیر فروشی اور شرافت و ایمانداری اور غیر جانبداری کی چادر کو’’ بول ‘‘ٹی وی سے استعفیٰ دینے کے بعد اتار پھینکا ہے وہ سب کے سامنے ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک اصول پرست اور غیر جانبدار اینکر پرسن نے اپنی 32سالہ ملازمت کو صرف تین گناہ زیادہ تنخواہ کی وجہ سے چھوڑ کر اپنے 32سالہ کیرئیر کو خود لات مار کر ذلت و رسوائی کی جس چادر کو اوڑ ھ لیا ہے وہ ان کی آخری سانس ہی نہیں بلکہ ان کے اس دنیا سے رخصت ہوجانے کے بعد بھی ان کے نام سے جدا نہ ہوسکے گی۔ ان کایہ حشر قدرت کے مکافات عمل نے کیا ہے ۔ جنہوں نے مہاجروں اور مہاجروں کی نمائندہ جماعت ایم کیوایم پر اپنے تجزیوں میں تواتر کے ساتھ سراسر جھوٹ پر مبنی الزام تراشیوں اور اسکی ساکھ کو نقصان پہنچانے کے دیگر جھوٹے بے بنیاد ہتھکنڈے استعمال کئے ۔ ارشد حسین اور ڈاکٹر سلیم دانش نے اپنے بیان میں تما م پرنٹ الیکٹرونک میڈیا کے مالکان ،ایڈیٹر صاحبان اور انتظامیہ کے اراکین سے پاکیزہ اور غیر جانبدارا نہ صحافت کی بنیاد پر پرذور اپیل کی ہے کہ وہ قلم فروش ،احسان فراموش اور جھوٹ و مکر وفریب کی صحافت کر نے والے کو اپنے ادارے میں جگہ نہ دے کراپنے ا دارے کو قدر ت کے مکافات عمل اور قہرخداوندی سے بچائیں ،اسے اپنے ادارے میں ہرگز جگہ نہ دیں اور یہ نہ بھولیں کہ جو اپنی مظلوم قوم اور اپنے ادارے کا میر جعفر اور میر صادق بن سکتا ہے تو ایسے فرد سے کسی اچھائی کی تو قع رکھنا خود کو دھوکہ دینے کے مترادف ہوگا۔

4/24/2024 5:58:38 PM