Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے فون پرگفتگو ،کراچی میںامن وامان کی موجودہ صورتحال اور پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال


ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے فون پرگفتگو ،کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اور پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
 Posted on: 5/25/2015
ایم کیوایم کے قائدالطاف حسین کی وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے فون پرگفتگو ،کراچی میںامن وامان کی موجودہ صورتحال اور پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال
پولیس نے سانحہ صفورامیں ملوث مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کوگرفتارکرکے بڑاکارنامہ انجام دیاہے۔الطاف حسین
سانحہ صفورامیں ملوث دہشت گردوں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ، آئی جی اورپولیس کے تمام افسران اورسپاہی زبردست خراج تحسین ،مبارکباداورشاباش کے حقدارہیں۔الطا ف حسین
پانی کے بحران کے باعث کراچی کے شہریوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے ،وزیراعلیٰ سندھ بحران کے حل کیلئے اپنا کردار ادا کریں، الطاف حسین 
ایم کیوایم کے رہنماؤں اور اراکین نے پانی کے بحران کے حل کیلئے متعددقابل عمل تجاویزتیارکی ہیں۔الطاف حسین
ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی سے کل ہی ملاقات کوتیارہیں۔وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ
ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی اوررہنماؤں کاوفد آج بروزپیر وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کرے گا
لندن ۔۔۔ 24 مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائدجناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے فون پرگفتگوکی اوران سے کراچی میں امن وامان کی موجودہ صورتحال اورکراچی میں پانی کے شدید بحران پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔وزیراعلیٰ سندھ سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین سے کہاکہ سندھ پولیس نے سانحہ صفوراگوٹھ میں ملوث مذہبی انتہاپسند دہشت گردوں کوگرفتارکرکے بہت بڑاکارنامہ انجام دیاہے۔یہ دہشت گرد کراچی میں وسیع پیمانے پر دہشت گردی اورٹارگٹ کلنگ کی متعدد وارداتوں میں ملوث تھے ۔ان دہشت گردوں کی گرفتاری پر وزیراعلیٰ سندھ اورحکومت سندھ کے ساتھ ساتھ آئی جی سندھ اورپولیس کے تمام افسران اورسپاہی زبردست خراج تحسین ،مبارکباداورشاباش کے حقدارہیں۔ پانی کے شدیدبحران پروزیراعلیٰ سندھ سے گفتگوکرتے ہوئے جناب الطاف حسین سے کہاکہ پانی کے بحران کے باعث شہریوں میں شدیدبے چینی پائی جاتی ہے لہٰذا وزیراعلیٰ سندھ شہریوں کوپانی کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔جناب الطاف حسین نے وزیراعلیٰ سندھ سے کہاکہ ایم کیوایم کے رہنماؤں اورمنتخب اراکین نے پانی کے اس بحران کے حل اوراس کی شدت کوکم کرنے کیلئے متعددقابل عمل تجاویزتیارکی ہیں جن کی مددسے اس بحران کوکسی حدتک حل کیاجاسکتاہے۔انہوں نے وزیراعلیٰ سے کہاکہ وہ ان تجاویزکے حوالے سے ایم کیوایم کے وفدسے فوری ملاقات کرلیں۔ وزیراعلیٰ سندھ نے ایم کیوایم کے ارکان اسمبلی سے ملاقات پر فوری آمادگی کا اظہار کیا اورکہاکہ وہ کل ہی ایم کیوایم کے وفدسے ملاقات کوتیارہیں۔ گفتگوکی روشنی میں طے پایا کہ پیر کی سہ پہر ایم کیوایم کے اراکین اسمبلی اوررہنماؤں کاوفد اپنی تجاویز کے ساتھ وزیراعلیٰ سندھ قائم علی شاہ سے ملاقات کرے گا۔ 
وڈیو

4/23/2024 7:41:18 AM