Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

تھر کوکراچی کی بات کرنے والے کراچی کو تھر بنا رہے ہیں ، عبد الحسیب


تھر کوکراچی کی بات کرنے والے کراچی کو تھر بنا رہے ہیں ، عبد الحسیب
 Posted on: 5/24/2015
تھر کوکراچی کی بات کرنے والے کراچی کو تھر بنا رہے ہیں ، عبد الحسیب 
رمضان المبارک کا مہینہ قریب ہے اور کراچی کے عوام کو پانی سے محروم کردیاگیاہے، عارف خان ایڈوکیٹ
ظلم و ستم کے ذریعے عوام اور جناب الطاف حسین کی محبت کا رشتہ کمزور نہیں کیا جاسکتا، محبوب عالم
کراچی کو پانی کی فراہمی کے بڑے منصوبے K4کی تکمیل کا سلسلہ فوری مکمل کیا جائے، اقبال قادری
واٹر ہائیڈرنٹ مافیہ کراچی کا پانی بیچ کر اربوں روپے کما رہے ہیں، یوسف شاہوانی
وفاقی و صوبائی حکومت کراچی والوں کو حق دینے کیلئے تیار نہیں ، محمد حسین
اورنگی ٹاؤن کی25لاکھ سے زائد آبادی ہے اور یہاں کے عوام گزشتہ تین برسوں سے پانی کے بحران کا شکار ہیں، سیف الد ین خالد
کراچی میں پانی کے بحران کے خلاف اورنگی ٹاؤن نمبر 5میں ایم کیوا یم کے احتجاجی مظاہرے سے مقررین کا خطاب
کراچی،24 مئی 2015ء
کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران کے خلاف متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی کے مختلف علاقوں میں عوامی احتجاجی مہم کا سلسلہ جاری ہے اس سلسلے کا تیسرا بڑا احتجاجی مظاہرہ اتوار کی شام اور نگی ٹاؤن پانچ نمبرمیں منعقد کیا گیا جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی اراکین عبد الحسیب، عارف خان ایڈوکیٹ،توصیف خانزادہ، حق پرست اراکین اسمبلی اور کارکنان سمیت اورنگی ٹاؤن اور قرب و جوار کے علاقوں سے تعلق رکھنے والی خواتین ، بزرگوں ، بچوں ، بچیوں ، نوجوانوں ہزاروں کی تعداد میں شرکت کی۔ احتجاجی مظاہر ہ کے شرکاء ’’پانی دو، پانی دو‘‘’’ کراچی کے ساتھ ظلم بند کرو’’،جعلی ہائیڈ رنٹ بند کرو ‘‘کے فلک شگاف نعرہ لگاتے رہے۔ احتجاجی مظاہرے کے شرکاء سے خطاب کر تے ہوئے رکن رابطہ کمیٹی عبد الحسیب نے کہا کہ کراچی الطاف حسین کے چاہنے والوں اورحق پر ستوں کی سرزمین ہے اور جو حکمران تھر کو کراچی جیسا بنانے کے دعوے کرتے تھے وہ کراچی کو تھر بنارہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے تین حق پرست نمائندے منظر امام ، رضا حیدر ،ساجد قریشی اور انکے صاحبزادے کوشہید کیا گیاجنہوں نے کراچی کے حقوق کیلئے آواز بلند کی۔ انہوں نے کہاکہ عوام ظالموں کے کڑے حساب کیلئے سڑکوں پر نکل آئے ہیں حکمرانوں سے پانی، روز گار ، صحت و تعلیم اور تحفظ فراہم کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں ۔ انہوں نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف سے کہا کہ وہ لاہور ، اسلام آباد ، پشاور کی طرح کراچی کو بھی اپنا شہر تسلیم کریں جو ملک کو 70فیصد سے زائد رونیو کی مد میں فراہم کرتاہے اور اگر کراچی کے عوام نے ان نا انصافیوں کے خلاف ٹیکس دینے سے انکار کردیا تو ملک کی معیشت ترقی نہیں کر سکے گی لہٰذا عوام کے بنیادی مسائل کو حل کرنا حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے جو حکمران یہ ذمہ داری پوری نہیں کر سکتے انہیں اپنے عہدوں سے دستبردار ہو جانا چاہئے ۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ جب عوامی صبر کا پیمانہ لبریز ہو جاتاہے تو وہ سڑکوں پر آجاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ایم کیوایم اپنے آغاز سے ہی مظلوم عوام کے مسائل کو حل کیلئے کوشاں ہے اورایم کیوایم کے نمائندوں نے جناب الطاف حسین کی ہدایت پر ہمیشہ عوامی مسائل کے حل کیلئے ایوانوں میں آواز بلند کی۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم نے اپنے بلدیاتی دور میں کراچی کو ترقی کی جن منازل پر پہنچایا اس کو پاکستان کا بچہ بچہ جانتا اور مانتاہے حکمرانوں نے تعصب کا سہارالیا لیکن وہ یاد رکھیں کہ اگر ان مظاہروں کے باوجود عوامی مسائل حل نہ کئے گئے تو کراچی کا بچہ بچہ سڑکوں پر سراپا احتجاج ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ کراچی والوں کو پانی جیسی بنیادی سہولت سے محروم رکھا ہوا ہے اور اب رمضان کریم کا مبارک مہینہ نزدیک ہے ہم احتجاج نہ کریں تو کیا کریں۔حق پرست رکن قومی اسمبلی محبوب عالم نے کہاکہ آج اورنگی ٹاؤن میں اانسانوں کا سمندرہے جو اس بات کی دلیل ہے کہ تمام ظلم و ستم اور پابندیوں کے باوجود جناب الطاف حسین اور عوام کا رشتہ ختم نہیں کیا جاسکتا۔ انہوں نے کہاکہ جو لوگ یہ سمجھتے ہیں کہ اس طرح ظلم کرکے وہ جناب الطاف حسین سے عوام کارشتہ توڑ دیں گے وہ احمقوں کی جنت میں رہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ جو اس قوم کے خلاف سازشیں ہورہی ہم اور آپ مل کر اس سازش کو ناکام بنائیں گے اور پاکستان کو بچانے کیلئے ہم اپنی جانوں کے نذرانے دینے سے بھی دریغ نہیں کریں گے۔ رکن قومی اسمبلی اقبال قادری نے کہاکہ68 برسوں سے جو ہمیں صاف اورمیٹھاپانی مل رہاہے تھابے حس حکمرانوں نے وہ بھی بند کردیاہے اس سے پہلے کراچی کے عوام بجلی لوڈ شیڈنگ کے عذاب کو جھیل رہے تھے اور گزشتہ ایک سال سے سازش کے تحت پانی کا بحران پید اکیا گیاہے ، اس سے قبل حب ڈیم نہیں تھا پھر بھی کراچی کو پانی ملتا تھا ،اس وقت ہائیڈرنٹس نہیں تھے پانی چوری نہیں ہوتا تھا۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ کراچی کو فراہمی آب کے بڑے منصوبے K4کی فی الفور تکمیل کو یقینی بنانے کیلئے اقدامات کریں ۔حق پرست رکن سند ھ اسمبلی یوسف شاہوانی نیکہاکہ آج یہاں موجود ہزاروں افراد حکومت وقت سے پانی کی بندش کا جواب جاننا چاہتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں پانی کا مصنوعی بحران پیدا کیا گیا ہے جس کی ذمہ دار صوبائی حکومت ہے۔کراچی کے اندر ہائنڈرنٹ مافیا موجود ہے جوکراچی میں اربوں روپے کا پانی بیچ کر کما رہے ہیں۔رکن سندھ اسمبلی محمد حسین نے کہاکہ کراچی کے عوام پانی کے حصول کیلئے گلی ،محلہ بھیک مانگتے پھر رہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت انہیں پانی نہیں دے رہی ۔انہوں نے کہا کہ کراچی ملک کی معیشت کو 70فیصد سے زائدٹیکس جمع کر اتا ہے اورسندھ کی متعصب حکومت شہر کراچی کو 5فیصد بھی نہیں دیتی۔انہوں نے کہا کہ آج جب کراچی کاغریب محنت کش رات بھر جاگ کر محنت کر تا ہے تو پورا پاکستان سکون کی نیند سوتاہے یہ شہر پورے پاکستان کی معیشت کو چلا تا اورپالتاہے۔انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کی نئی عمارات کیلئے بڑ ی رقم خرچ کی جارہی ہے لیکن کراچی کے عوا م کو پانی جیسی نعمت دینے کیلئے ترسایا جارہاہے ۔انہوں نے کہا کہ کراچی زندہ دل لوگوں کا شہر ہے جنہیں جینا بھی آتا ہے اور اپنے غصب شدہ حقوق واپس لینا بھی آتاہے۔انہوں نے کہاکہ پیپلز پارٹی حکومت اور وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی میں ایک بھی نیابڑا ترقیاتی منصوبہ شروع نہیں کیا گیا ۔حق پرست رکن سندھ اسمبلی سیف الدین خالد نے کہاکہ اورنگی ٹاؤن کی25لاکھ سے زائد آبادی ہے اورنگی ٹاؤن گزشتہ تین سالوں سے پانی کے شدید بحران کا شکار ہے اور حکمرانوں نے یہاں کے عوام کو پانی جیسی نعمت سے محروم کیا ہواہے ۔انہوں نے کہا کہ اورنگی ٹاؤن میں جو مصنوعی بحران پیدا کیا گیا وہ سندھ حکومت کی سازش ہے جو کراچی کی عوام جو جناب الطاف حسین سے محبت کی سزا دینا چاہتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ ایم کیو ایم نے کراچی کے شہریوں کے دیرینہ مسائلے کو اجاگرکرنے کیلئے ایوان بالا اور اس ملک کے حکمرانوں تک پہنچانے کیلئے احتجاجی تحریک چلانے کا اعلان کیا اورآج بھی ہم اپیل کررہے ہیں کہ کراچی کے مسائل فوری حل
کئے جائیں ورنہ عوام بھر پور احتجاجی تحریک چلائیں گے۔ 


تصاویر


4/26/2024 9:28:35 PM