Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ساجدقریشی کی شہادت سے تحریک ایک بے لوث، مخلص اورجانثارکارکن سے محروم ہوگئی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین


ساجدقریشی کی شہادت سے تحریک ایک بے لوث، مخلص اورجانثارکارکن سے محروم ہوگئی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
 Posted on: 6/21/2013
ساجدقریشی کی شہادت سے تحریک ایک بے لوث، مخلص اورجانثارکارکن سے محروم ہوگئی ہے ، قائد تحریک الطاف حسین
اپنے پیارے اور مخلص ساتھیوں کی شہادت کی فریادلیکر کہاں جاؤں ؟ہمیں انصاف کون فراہم کرے گا؟
حق پرستی کی جدوجہد میں ساجد قریشی اوران کے خاندان کی خدمات کو کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا۔ایم کیوایم کے قیام سے لیکرآج کے دن تک حق پرستی کی اس جدوجہد کوصفحہ ہستی سے مٹانے کا عمل کیاجارہا ہے۔ہم اپنے شہداء کے جنازے اٹھاتے رہے اورنہ صرف خود صبر کرتے رہے بلکہ صبرکی تلقین بھی کرتے رہے ۔ہمارا عزم ہے کہ ہم قتل وغارتگری کے باوجود صبروتحمل کے ساتھ حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔ایک گھرسے باپ اور جواں سال بیٹے کی شہادت کسی قیامت سے کم نہیں ہے۔اللہ رب العزت !! اب ہمیں مزید کسی امتحان میں نہ ڈال اور ظالموں پر اپنا عذاب نازل کر، الطاف حسین کی دعا۔
ساجد قریشی اور وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کے واقعہ پر رابطہ کمیٹی اور مختلف شعبہ جات کے ارکان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔21،جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ ایک گھرسے باپ اور جواں سال بیٹے کی شہادت کسی قیامت سے کم نہیں ہے اور باپ بیٹے کی شہادت، مجھے اپنے بڑے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین سمیت تحریک کے ہزاروں شہداء کی یاد دلارہی ہے اور المناک شہادت کے واقعات پر میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے اپنی رہائش گاہ نائن زیروعزیزآباد میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان اور مختلف شعبہ جات کے اراکین سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اس موقع پر جناب الطاف حسین گہرے صدمہ سے نڈھال تھے ، شدت غم سے ان کی آواز گلوگیر تھی اور گہرے دکھ کے باعث بمشکل بات کرپارہے تھے ۔ جناب الطاف حسین نے رندھی ہوئی آواز میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی ساجد قریشی اور ان کے 27 سالہ صاحبزادے وقاص قریشی کی شہادت پر ایم کیوایم کے ذمہ داروں ،کارکنوں اور شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت کااظہار کرتے ہوئے ساجد قریشی اور ان کے صاحبزادے وقاص قریشی کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ۔ انہوں نے کہاکہ ساجد قریشی ،ایم کیوایم کے سینئر ترین سرگرم کارکن تھے، تحریک کیلئے ان کے پورے خاندان کی خدمات کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہیں خصوصاًساجد قریشی نے حق پرستی کی جدوجہد میں جو خدمات انجام دی ہیں انہیں کبھی فراموش نہیں کیاجاسکتا، ان کی شہادت سے تحریک ایک بے لوث، مخلص اور جانثارکارکن سے محروم ہوگئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایم کیوایم کے قیام سے لیکرآج کے دن تک بلواسطہ یا بلاواسطہ طریقہ سے حق پرستی کی اس جدوجہد کوصفحہ ہستی سے مٹانے کا عمل کیاجارہا ہے، اردوبولنے والے طبقہ کے خلاف مسلسل ناانصافیوں اور محرومیوں کو مدنظر رکھتے ہوئے جب میں نے حقوق کی جدوجہد کا آغاز کیا تو حق پرستی کی اس جدوجہد کے اغراض ومقاصد سمجھنے کے بجائے ہم پر لعن طعن کی گئی، ملک دشمنی کے فتوے لگائے گئے ، سانحہ قصبہ علیگڑھ، سانحہ حیدرآباداورسانحہ سہراب گوٹھ سمیت کراچی کے مختلف مضافاتی علاقوں میں دہشت گردی اورقتل وغارتگری کا بازار گرم کیا گیا، ہم اپنے شہداء کے جنازے اٹھاتے رہے اورنہ صرف خود صبر کرتے رہے بلکہ صبرکی تلقین بھی کرتے رہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم کے خلاف دہشت گردی اورقتل وغارتگری کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ سفاک دہشت گردوں نے آج ایک اور گھرمیں صف ماتم بچھادی ہے، ایک گھرسے باپ اور جواں سال بیٹے کی شہادت کسی قیامت سے کم نہیں ہے اور باپ بیٹے کی شہادت سے مجھے اپنے بڑے بھائی ناصرحسین اور بھتیجے عارف حسین سمیت تحریک کے ہزاروں شہداء کی یاد دلارہی ہے اور المناک شہادت کے واقعات پر میرا دل خون کے آنسو رورہا ہے ۔ انہوں نے ذمہ داران سے سوال کیاکہ میں اپنے پیارے پیارے اور مخلص ساتھیوں کی شہادت کی فریادلیکر کہاں جاؤں ؟ اس ملک میں کون ہے جو ہمیں انصاف فراہم کرے گا؟ ہم اللہ تعالیٰ کے حضور اپنی فریاد پیش کرتے ہیں کہ اللہ رب العزت اب ہمیں مزید کسی امتحان میں نہ ڈال، ہم پر اپنا رحم وکرم فرما، ظالموں پر اپنا عذاب نازل کراور مظلوموں کیلئے کٹھن اور مشکل راہیں آسان کردے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ حق پرستی کی جدوجہد کٹھن اوردشوار گزار ہوتی ہے لیکن ہمارا عزم ہے کہ ہم دہشت گردی اورقتل وغارتگری کے باوجود صبروتحمل کے ساتھ حق پرستی کی جدوجہد جاری رکھیں گے۔جناب الطاف حسین نے ساجدقریشی شہیداور وقاص قریشی شہید کے سوگوارلواحقین اورتحریک کے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے دلی تعزیت کااظہارکرتے ہوئے کہاکہ آپ دکھ اورغم کی جس کیفیت سے دوچار ہیں میں اس کا پوری طرح احساس کرسکتا ہوں، دکھ کی اس گھڑی میں مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔آپ صبر سے کام لیں اور اس بات پرایمان رکھیں کہ ساجد قریشی اوروقاص قریشی سمیت حق پرست شہداء کا لہورائیگاں نہیں جائے گااوران کے وحشیانہ قتل میں ملوث درندہ صفت سفاک دہشت گرداللہ تعالیٰ کے عذاب سے نہیں بچ سکیں گے۔

12/5/2016 2:30:13 AM