Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

حق پرستی کی تحریک کو ظلم وجبر اور سازشوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا،الطاف حسین


حق پرستی کی تحریک کو ظلم وجبر اور سازشوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا،الطاف حسین
 Posted on: 6/20/2013
حق پرستی کی تحریک کو ظلم وجبر اور سازشوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا،الطاف حسین
کارکنان و عوام نے ہر آزمائش کے موقع پر اپنے اتحاد سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ایم کیوایم ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اور غریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے۔ایم کیوایم ، مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اس تنظیم کو چند افراد کی جاگیرنہیں بننے دیاجائے گا۔
کراچی ، حیدرآباد ، میرپورخاص، سکھراور نواب شاہ میں عو امی ریفرنڈم میں مصروف ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو
لندن۔۔۔20، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے کہاہے کہ حق پرستی کی تحریک کو ظلم وجبر اور سازشوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا، حق پرست کارکنان و عوام نے ہرکڑے اور آزمائش کے موقع پر اپنے اتحاد سے ثابت کردیا ہے کہ وہ ایم کیوایم کے ساتھ ہیں۔ یہ بات جناب الطاف حسین نے جمعرات کے روز کراچی ، حیدرآباد، میرپورخاص، سکھر اور نواب شاہ میں جاری عوامی ریفرنڈم میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے ٹیلی فون پر گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ جناب الطا ف حسین نے ایم کیوایم کے ذمہ داران سے سندھ حکومت میں شمولیت کرنے یا نہ کرنے کے بارے میں ہونے والے عوامی ریفرنڈم کی تفصیلات معلوم کیں اور اس سلسلے میں مصروف ذمہ داروں اورکارکنوں کو زبردست خراج تحسین پیش کیا۔اس موقع پرایم کیوایم کے ذمہ داران نے جناب الطاف حسین کو بتایا کہ عوامی ریفرنڈم کے سلسلے میں کارکنان وعوام میں زبردست جوش وخروش پایا جارہا ہے اورلوگ طویل قطاروں میں لگ کر سندھ حکومت میں شمولیت اختیارکرنے یا نہ کرنے کے بارے میں اپنی رائے کا اظہارکررہے ہیں۔جناب الطاف حسین کی آواز سنتے ہی عوامی ریفرنڈم میں حصہ لینے والے کارکنان وعوام نے زبردست جوش وخروش کا مظاہرہ کیا اور فلک شگاف نعرے لگاکر جناب الطا ف حسین سے اپنی والہانہ عقیدت ومحبت کااظہار کیا۔
جناب الطاف حسین نے سندھ کے مختلف شہروں میں عوامی ریفرنڈم میں مصروف ایم کیوایم کے ذمہ داران اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم ، ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ نظام کا خاتمہ اورغریب ومتوسط طبقہ کی حکمرانی قائم کرنا چاہتی ہے ۔ حق پرستی کی اس جدوجہد میں ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنان نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اورہزاروں کارکنان نے قیدوبند کی صعوبتیں برداشت کیں ۔ اس تحریک میں جہاں نوجوان کارکنان نے قربانیاں دیں وہاں بزرگوں اورماؤں بہنوں نے بھی حق پرستی کی جدوجہد میں بڑھ چڑھ کرحصہ لیا جس پر تحریک کاایک ایک فرد زبردست خراج تحسین کا مستحق ہے ۔جناب الطاف حسین نے کہاکہ ایم کیوایم ایک عوامی تحریک ہے اور اس تحریک کی بنیادوں میں حق پرست شہداء کا مقدس لہو شامل ہے ۔جو سازشی عناصر حق پرستی کی اس تحریک کے خاتمہ کا خواب دیکھ رہے تھے ، ایم کیوایم کے کارکنان وعوام نے اپنے مثالی اتحاد کامظاہرہ کرکے ایک مرتبہ پھر ثابت کردیا کہ حق پرستی کی تحریک کو ظلم وجبر اور سازشوں سے ختم نہیں کیاجاسکتا۔ انہوں نے مزیدکہاکہ ایم کیوایم ، ملک بھرکے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے اور اس تنظیم کو چند افراد کی جاگیرنہیں بننے دیاجائے گا۔جناب الطا ف حسین نے کہاکہ مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ سندھ بھر میں عام انتخابات کے دوران ایم کیوایم کے کارکنان اور حق پرست عوامی نمائندوں کے پولنگ ایجنٹوں کوکس طرح بہیمانہ تشدد کانشانہ بنایا گیاہے لیکن تحریکی ذمہ داروں اورکارکنوں نے تمام تر مشکل حالات کے باوجود ثابت قدمی کا مظاہرہ کیا اور مایوس ہوئے بغیرحق پرستی کی جدوجہد جاری رکھی جس پر میں ایک ایک کارکن کو شاباش اورزبردست خراج تحسین پیش کرتا ہوں۔انہوں نے تمام ذمہ داران اور کارکنان سے کہاکہ وہ حالات کے جبر سے ہرگز مایوس نہ ہوں ، پرعزم رہیں اور اپنی جدوجہد جاری رکھیں انشاء اللہ فتح حق پرستوں کا مقدر ثابت ہوگی ۔

12/10/2016 12:57:07 AM