Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

۔19، جون 1992ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین


19، جون 1992ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین
 Posted on: 6/18/2013
۔19، جون 1992ء پاکستان کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے، الطاف حسین
آج بھی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف ماضی کی بھیانک تاریخ دہرائی جارہی ہے، الطاف حسین
ایم کیوایم کے 8 کارکنان سرکاری حراست سے آج بھی لاپتہ ہیں اور 3 کارکنان کو تین مہینوں میں ماورائے عدالت قتل کردیا گیا، الطاف حسین
۔19، جون 1992ء کے شہداء کی 21 ویں برسی پر بیان، الطاف حسین کا حق پرست شہداء کو زبردست خراج عقیدت
لندن۔۔۔18، جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے سانحہ 19جون 1992ء کے شہداء کو زبردست خراج عقیدت پیش کیا ہے اور کہا ہے کہ19 جون ملک کی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے اس دن ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے بد ترین ریاستی آپریشن کرکے ایم کیوایم کے ہزاروں کارکنوں کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا۔سانحہ 19جون 1992ء کے شہداء کی 21ویں برسی کے موقع پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کے خاتمے کی عملی جدوجہد کرنے کی پاداش میں ایم کیوایم پر 19، جون 1992ء کو شب خون مارا گیا ، ایم کیوایم سے نکالے گئے جرائم پیشہ عناصر کو سرکاری ٹرکوں میں کراچی لایا گیا اور ایم کیوایم کے دفاتر پر قبضے کرائے گئے ، انہیں ایم کیوایم کے کارکنان کے قتل ، اغواء ، لوٹ مار کا کھلا لائسنس دیا گیا ، حق پرستانہ جدوجہد کا ساتھ دینے والوں کو ان کے گھروں سے بے دخل کرکے در بدری کی زندگی گزارنے پر مجبور کردیا گیا ،چھاپوں گرفتاریوں کے دوران خواتین ، بزرگوں کی بے حرمتی کی گئی ، ہزاروں کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے نہ صرف ان پروحشیانہ تشدد کیا گیا بلکہ ان کا ماورائے عدالت قتل بھی کیا گیا اور سینکڑوں کو انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر عمر بھر کیلئے معذور بنا دیا گیا ۔ انہوں نے کہاکہ ریاستی دہشت گردی کے ذریعے ایم کیوایم کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے ہر ہتھکنڈہ استعمال کیا گیا لیکن یہ ایم کیوایم کے نظریئے کی سچائی کا ثبوت ہے کہ ظلم و جبر کے تمام تر ہتھکنڈوں کے باوجود حق پرستی کی تحریک آج بھی ملک بھر کے غریب ومتوسط طبقے کے عوام کے دلوں کی دھڑکن ہے اور ایم کیوایم کے نظریئے کو پھیلنے سے کوئی بھی ظلم کا ہتھکنڈہ کامیاب نہیں ہوسکا بلکہ ایم کیوایم کو ختم کرنے والے خود صفحہ ہستی سے مٹ گئے۔انہوں نے کہاکہ آج بھی حق پرستانہ جدوجہد کی پاداش میں ایم کیوایم کے خلاف ماضی کی بھیانک تاریخ دہرائی جارہی ہے، ایم کیوایم کے 8کارکنان سرکاری حراست سے لاپتہ ہیں ، تین مہینوں کے دوران 3 کارکنان کو سرکاری حراست میں تشدد کانشانہ بنا کر ان کی لاشیں سڑکوں پر پھینک دی گئیں ،آج بھی ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارے جارہے ہیں تو دوسری جانب جرائم پیشہ دہشت گردوں کے ذریعے نسل کشی کا عمل کرایاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حق پرستی کے جس نظریے کی خاطر ایم کیوایم کے کارکنان نے اپنی جانوں کی لازوال قربانیاں دیں ہیں انہیں ہرگز رائیگاں نہیں جانے دیاجائے گا ، ہمیں یقین ہے کہ حق پرست شہداء کا مقدس لہو رنگ لائے گا اور ایم کیوایم تمام ترسازشوں ، رکاوٹوں اور ظلم و جبر کے ہتھکنڈوں کے باوجود اپنی منزل پرانشاء اللہ ضرور پہنچے گی۔جناب الطاف حسین نے حق پرست شہداء کے بلند درجات ، لواحقین کے صبر کیلئے اللہ تعالیٰ کے حضور خصوصی دعا کی اور ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران اور کارکنان پر زور دیا کہ وہ حق پرست شہداء اور لاپتہ ساتھیوں کی قربانیوں کو ہمیشہ یاد رکھیں ، شہداء کے لواحقین اور لاپتہ ساتھیوں کے اہل خانہ کی ہرممکن خبرگیری کریں اور حق پرستی کے پیغام کے فروغ کیلئے اپنی تمام تر صلاحیتیں بروئے کار لائیں ۔ 

12/2/2016 10:38:37 PM