Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ انچارج عاشق علی بلوچ کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی


ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ انچارج عاشق علی بلوچ کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/18/2013
ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ انچارج عاشق علی بلوچ کے بہیمانہ قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو گرفتار کیا جائے، رابطہ کمیٹی 
گزشتہ تین مہینوں کے دوران ایم کیوایم کے کئی کارکنان کو چن چن کر اور شناخت کرکے سفاکانہ طریقے سے قتل کرنے والے ایک بھی دہشت گرد کو قانون کی گرفت میں نہیں لیا گیا، ایم کیوایم رابطہ کمیٹی 
رابطہ کمیٹی کا عاشق علی بلوچ شہید کے سوگواران لواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کا اظہار
ایم کیوایم کے ساتھ جاری قتل و غارتگری، دہشت گردی، غنڈہ گردی اور ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ فی الفور بند کر وایا جائے
کراچی ۔۔۔18، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ یونٹ انچارج عاشق علی بلوچ کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی ٹارگٹ کلنگ میں ملوث دہشت گردوں کو گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔ ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ تین مہینوں کے دوران مسلح دہشت گرد ایم کیوایم کے کئی کارکنان کو چن چن کر اور شناخت کرکے فائرنگ کا نشانہ بنا کر سفاکانہ طریقے سے قتل کر چکے ہیں لیکن یہ امر انتہائی افسوسناک ہے کہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے قتل و غارتگری میں ملوث سفاک دہشت گرد وں میں سے آج تک ایک کو بھی قانون کی گرفت میں نہیں لیا گیا اور سفاک قاتل آزاد گھوم رہے ہیں ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر کراچی میں امن کمیٹی کے جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے گریزاں ہیں اور شہر میں بڑھتی ہوئی اغواء برائے تاوان ، بھتہ وصولی اور قتل و غارتگری کی سنگین وارداتوں کے باوجود اب تک خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں جبکہ دوسری جانب یہی ادارے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کے گھروں پر نہ صرف چھاپہ مار کاروائیاں کررہے ہیں ، چادر اور چار دیواری کا تقدس پامال کررہے ہیں بلکہ ایم کیوایم کے کارکنان کو گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا رہے ہیں اور، انہیں لاپتہ کرکے ان کی لاشیں سڑکوں پر پھینک رہے ہیں لیکن اس افسوسناک واقعات کاکوئی نوٹس نہیں لیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنان کی ایک طرف دہشت گردوں کے ہاتھوں نسل کشی کرائی جارہی ہے جبکہ دوسری جانب قانون نافذ کرنیو الے ادارے بھی اس کھیل میں اپنا غیر قانونی ، غیر آئینی اور غیر اخلاقی کردار ادا کررہے ہیں جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے عاشق علی بلوچ شہید کے سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکرتے ہوئے شہید کے بلند درجات اورسوگواران کیلئے صبرجمیل کی دعا کی ۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم ماڑی پور سیکٹر یونٹ مشرف کالونی کے جوائنٹ یونٹ انچارج عاشق علی بلوچ کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور ایم کیوایم کے ساتھ جاری قتل و غارتگری ، دہشت گردی ، غنڈہ گردی اور ریاستی ظلم و جبر کا سلسلہ فی الفور بند کروایاجائے ۔ 

5/18/2024 1:18:28 AM