Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں سمیت ترقیاتی کاموں کوجاری رکھنے کیلئے بلدیاتی فنڈزفی الفور بحال کیے جائیں،حق پرست ارکان اسمبلی


شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں سمیت ترقیاتی کاموں کوجاری رکھنے کیلئے بلدیاتی فنڈزفی الفور بحال کیے جائیں،حق پرست ارکان اسمبلی
 Posted on: 6/17/2013
شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں سمیت ترقیاتی کاموں کوجاری رکھنے کیلئے بلدیاتی فنڈزفی الفور بحال کیے جائیں،حق پرست ارکان اسمبلی
سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے فنڈز روکنا سراسر ناانصافی ہے
شہری علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک بندکیاجائے
کراچی ۔۔۔17، جون 2013ء 
حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے سندھ حکومت کی جانب سے شہری حکومتوں کے فنڈزروکنے کی شدیدالفاظ میں مذمت کی ہے اورفنڈزکی عدم فراہمی کے باعث شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کام متاثرہونے اوربلدیاتی ملازمین کی تنخواہیں لیٹ ہونے پرتشویش کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں اراکین اسمبلی نے کہاکہ سندھ حکومت کی جانب سے شہری حکومتوں کے بلدیاتی فنڈزروکنے سے شہروں میں بلدیاتی کام بری طرح متاثرہیں اورجگہ جگہ گندگی کے ڈھیرجمع ہیں جن سے مختلف بیماریاں پھیلنے کاخدشہ ہے جبکہ فنڈزکی عدم فراہمی کے باعث ترقیاتی کام بھی متاثرہورہے ہیں اوربلدیاتی ملازمین اپنی تنخواہوں کے حصول کیلئے شدیدپریشانی کا شکار ہیں ۔اراکین سندھ اسمبلی نے کہا کہ سندھ حکومت کی جانب سے بلدیاتی اداروں کے فنڈزروکناسراسرناانصافی ہے اورشہری علاقوں کیساتھ سوتیلی ماں کے سلوک کے مترادف ہے جس کامقصدشہری علاقوں کومایوسی اورمحرومیوں کاشکارکرناہے۔حق پرست اراکین سندھ اسمبلی نے گورنرسندھ ڈاکٹرعشرت العباداوروزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ سندھ کے شہری علاقوں میں صفائی ستھرائی کے کاموں سمیت ترقیاتی کاموں کوجاری رکھنے کیلئے بلدیاتی فنڈزفی الفور بحال کیے جائیں اورشہری علاقوں کے ساتھ سوتیلی ماں کاسلوک بندکیاجائے۔



5/18/2024 12:09:25 AM