Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-اے کے کارکن اظہر غنی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-اے کے کارکن اظہر غنی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 6/16/2013
مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیوایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-اے کے کارکن اظہر غنی کے بہیمانہ قتل پر رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
واقعہ کھلی دہشت گردی اور شہر کا امن خراب کرنے کی گھناؤنی سازش ہے
کراچی:۔۔۔16، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی ن مسلح دہشت گردوں کی فائرنگ سے ایم کیو ایم نیو کراچی سیکٹر یونٹ 140-اے کے کارکن اظہر غنی(گُڈی) کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ مذمت کی ہے اوراسے واقعہ کو کھلی دہشت گردی اورشہرکاامن خراب کرنے کیلئے گھناؤنی سازش قراردیاہے ۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی رابطہ کمیٹی کے اراکین عادل خان اور اسلم آفریدی نیو کراچی میں واقع خدمت خلق فاؤنڈیشن کے سرد خانے پہنچ گئے اور شہید کے لواحقین سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں تسلی دی۔ اس موقع پر اراکین رابطہ کمیٹی نے کہاکہ تسلسل کے ساتھ ایم کیوایم کے معصوم وبے گناہ کارکنان کوٹارگٹ کلنگ ،سرکاری ٹارچرسیلوں میں بہیمانہ تشددکانشانہ بناکرماورائے عدالت قتل، دہشت گردی اورقتل وغارتگری کانشانہ بنایا جارہا ہے اور گزشتہ چندہفتوں کے دوران کارکنان کے قتل کی وارداتوں میں تیزی سے اضافہ ہواہے تاہم شہرمیں پولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی موجودگی کے باوجودآج تک نہ کسی دہشت گردکوگرفتارنہیں کیاجاسکاہے جوپولیس وقانون نافذکرنیوالے اداروں کی کارکردگی پرسوالیہ نشان ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ اظہر غنی کاقتل بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔رابطہ کمیٹی نے شہید کارکن کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت و ہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی اوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ شہیدکواپنی جواررحمت میں اعلیٰ مقام عطافرمائے۔رابطہ کمیٹی نے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری، وزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف،وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثاراورگورنرسندھ ڈاکٹرعشرت سے سمیت دیگر حکام بالا مطالبہ کیاکہ اظہر غنی کے بہیمانہ قتل کافی الفورنوٹس لیاجائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔

5/3/2024 6:37:36 PM