Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نارتھ ناظم آبادکٹی پہاڑی کے قریب رینجرزچوکی پردستی بم حملے اوربم دھماکے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


نارتھ ناظم آبادکٹی پہاڑی کے قریب رینجرزچوکی پردستی بم حملے اوربم دھماکے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 6/15/2013
نارتھ ناظم آبادکٹی پہاڑی کے قریب رینجرزچوکی پردستی بم حملے اوربم دھماکے پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
دستی بم حملے اور بم دھماکے کے نتیجے میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں سمیت 8افرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس 
دہشت گردی کے حملے میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں سمیت تمام افراد کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعا
دہشت گردسوچی سمجھی سازش کے تحت سرکاری اداروں کے اہلکاروں اورعام شہریوں سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کودہشت گردی کانشانہ بنارہے ہیں
لیاری میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں کواغواء کرکے بے دردی سے قتل کیاجاتارہاہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی اورمعاملے کوسیاسی مصلحت کے تحت دبایاگیا
گورنرسندھ ،وزیراعلیٰ سندھ اورڈی جی رینجرزسمیت تمام اعلیٰ حکام کراچی کودہشت گردوں سے نجات دلائیں اورشہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کریں
رینجرز،پولیس اورعام شہریوں سمیت ایم کیوایم کے کارکنان کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادیں
کراچی:۔۔۔15، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی علاقے نارتھ ناظم آبادمیں کٹی پہاڑی کے قریب رینجرزچوکی پردستی بم حملے اوربم دھماکے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے دھماکے کے نتیجے میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں سمیت 8افرادکے زخمی ہونے پردلی افسوس کااظہارکیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ دہشت گرداپنے مذموم مقاصد کی تکمیل کیلئے قانون نافذکرنے والے اداروں کے اہلکاروں،رینجرز،پولیس اورعام شہریوں کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کودہشت گردی کانشانہ بنا رہے ہیں تاہم یہ امرانتہائی افسوسناک ہے اورناقابل یقین ہے کہ رینجرزاورپولیس اہلکاروں کودہشت گردی کانشانہ بنانے والے دہشت گردقانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ اس سے قبل بھی گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے لیاری میں رینجرزاورپولیس اہلکاروں کواغواء کرکے بے دردی سے قتل کیاجاتارہاہے لیکن کوئی گرفتاری عمل میں نہیںآئی اورمعاملے کوسیاسی مصلحت کے تحت دبایا گیا۔ رابطہ کمیٹی نے دستی بم حملے اوربم دھماکے نتیجے میں زخمی ہونیوالے رینجرز،پولیس سمیت تمام افرادسے دلی ہمدردی کااظہارکیااوران کی جلدومکمل صحت یابی کیلئے دعاکی۔رابطہ کمیٹی نے گورنر سندھ ڈاکٹرعشرت العباد،وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ اورڈی جی رینجرزسمیت تمام اعلیٰ حکام سے پرزورمطالبہ کیاکہ وہ کراچی میں رینجرز،پولیس اورعام شہریوں سمیت ایم کیو ایم کے کارکنان کودہشت گردی کانشانہ بنانے دہشت گردوں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادیں اورکراچی سے دہشت گردوں کاقلع قمع کرکے شہریوں کوجان ومال کاتحفظ فراہم کریں۔



5/16/2024 8:07:56 AM