Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آبادکے علاقے غریب آبادکے محاصرے ، چھاپوں اورایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت


لیاقت آبادکے علاقے غریب آبادکے محاصرے ، چھاپوں اورایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
 Posted on: 5/19/2015
لیاقت آبادکے علاقے غریب آبادکے محاصرے ، چھاپوں اورایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں پررابطہ کمیٹی کااظہارمذمت
ایم کیوایم کے آٹھ کارکنان کوگرفتارکرلیاگیا،ایک کارکن کے نہ ملنے پر انکے 13سالہ بیٹے کوحراست میں لے لیا گیا بزرگوں کوبھی گرفتارکرلیاگیا، آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے،
ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔19مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے پولیس اور دیگر قانون نافذ کرنیوالے اداروں کی جانب سے لیاقت آبادکے علاقے غریب آبادمیں بڑے پیمانے پر چھاپوں اورایم کیوایم کے کارکنوں اورہمدردوں کی گرفتاریوں کی شدیدمذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ ہفتہ ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر کے کارکن خرم کومسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے شہیدکیاجبکہ اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم کے کارکن محمدعلی کوشہیدکردیاگیا لیکن انکے قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیا بلکہ الٹاروزانہ ایم کیوایم کے کارکنوں کوگرفتارکیاجارہاہے۔ آج علی الصبح بھی لیاقت آبادکے علاقے غریب آبادمیں پولیس ورینجرزنے پورے علاقے کامحاصرہ کرکے ایم کیوایم کے کئی کارکنوں اورہمدردوں کوگرفتارکرلیاجن میں یونٹ 158کے کارکنان شفیق صدیقی ولد عبد السلام ، زاہد اقبال ولد محمد اقبا ل ، ندیم عظیم ولد محمد عظیم ، شہزاد مرزا ولد عبد الرشید، افضال ولد مہر دین ، محمد صغیر ولد نور محمد ،محمد وسیم ولد محمد متین، محمد شوکت ولد محمد شاہ کوگرفتارکرلیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہا کہ یونٹ158کے کارکن رئیس گھرپرنہ ملے توسرکاری اہلکاروں نے انکے 13سالہ صاحبزادے محسن کوگرفتارکرلیاجبکہ اسی طرح یونٹ 158کے ضعیف العمر ہمدرد70سالہ قمر الدین اور ہمدرد کمال کوبھی گرفتارکرلیا ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے شہیدکارکنوں کے قاتلوں کوگرفتارکرنے کے بجائے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنوں اورہمدردوں کی ان اندھادھندگرفتاریوں اورچھاپوں سے صاف ظاہرہے کہ آپریشن کی آڑمیں ایم کیوایم کونشانہ بنایاجارہاہے اور ایم کیوایم کے کارکنوں اورذمہ داروں کوگرفتارکرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہاہے۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ بستیوں کے محاصروں اورایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان ، ہمدردوں کی گرفتاریوں کا سلسلہ بندکیاجائے اورگرفتارشدگان کو فی الفوررہاکیاجائے۔
English

4/16/2024 1:24:15 PM