Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم پی ڈبلیو ڈی ونگ کے رکن نور الدین بھمانی (منا بھائی ) کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا


ایم کیوا یم پی ڈبلیو ڈی ونگ کے رکن نور الدین بھمانی (منا بھائی ) کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا
 Posted on: 5/17/2015
ایم کیوا یم PWDsونگ کے رکن نور الدین بھمانی (منا بھائی ) کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپردخاک کر دیا گیا 
کراچی۔۔۔17مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے پی ڈبلیو ڈی( Person With Disablity)ونگ کے رکن نورالدین بھمانی عرف( منا بھائی)کو آہوں اور سسکیوں کے ساتھ مواچھ گوٹھ کے قبرستان میں سپرد خاک کر دیا گیا ۔مرحوم کی نماز جنازہ امین آباد پیر الٰہی بخش کالونی میں ادا کی گئی جس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر محمد فاروق ستار ، سینٹرل ایگزیکٹو کونسل کے رکن احمد سلیم صدیقی،حق پرست اراکین اسمبلی رشید گوڈیل، ڈاکٹر صغیر احمد، محمود عبد الرزاق، ایم کیو ایم PWDونگ کے مرکزی عہدیداران اور کارکنان سمیت اہل محلہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔
واضح رہے کہ نور الدین بھمانی مرحوم طویل عرصے سے علیل اور اسٹیچر پر زندگی بسر کر رہے تھے اور اسی حالت میں وہ معذور افراد کیلئے خدمات کے فرائض سر انجام دینے کے ساتھ ساتھ ایم کیوایم کے ہر پروگرام میں شامل ہو تے تھے۔

12/10/2016 12:30:45 PM