Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کی جانب سے سخی حسن قبرستان کے باہر سانحہ صفورہ گوٹھ چورنگی اسماعیلی کمیونٹی کے شہداء کے متاثرین کے سوگوار لواحقین کیلئے کیمپ قائم کردیا گیا


سانحہ صفورا گوٹھ میں شہید ہونے والے اسماعیلی برادری کے افراد کی تدفین کے موقع پر سخی حسن قبرستان کے باہر خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کیمپ لگایا
 Posted on: 5/14/2015
سانحہ صفورا گوٹھ میں شہید ہونے والے اسماعیلی برادری کے افراد کی تدفین کے موقع پر سخی حسن قبرستان کے باہر خدمت خلق فاؤنڈیشن نے کیمپ لگایا 
کیمپ پر رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عبدالحسیب ، عظیم فاروقی نے سخی حسن قبرستان میں آنے والے سوگواران کو پانی پلایا اور تسلی دی 
کالعدم تنظیموں نے ملک بھر میں اپنی جڑیں مضبوط کرلیں ہیں ، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہوں نے بڑی بڑی آبادیاں بنا رکھی ہیں، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی 
دہشت گردوں نے پرامن اسماعیلی برادری کو نشانہ بناکر کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش کی ہے ، خواجہ اظہار الحسن 
کراچی ۔۔14؍مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے فلاحی ادارے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے زیراہتمام سانحہ صفورا گوٹھ میں شہید ہونے والے اسماعیلی برادری کے افراد کی تدفین کے موقع پر سخی حسن قبرستان کے باہر کیمپ لگایا گیا جہاں ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ، عبد الحسیب ، عظیم احمد فاروقی ،حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی موجود تھے ۔ کیمپ سے نما زجنازہ کے شرکاء کی رہنمائی کی گئی اور انہیں سہولیات فراہم کی گئیں ۔ اس موقع پر رابطہ کمیٹی کے ارکان اور حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی نے تدفین کے شرکاء کو ٹھنڈا پانی پلایا اور ان سے سانحہ پر دلی افسوس کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی ۔ بعدازاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے سخی حسن قبرستان کے باہر میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ سانحہ صفورا گوٹھ بڑا سانحہ ہے اور اس میں ملوث سفا ک دہشت گردوں نے ظلم و بربریت کی انتہاء کردی ہے ۔انہوں نے کہاکہ ہم نے اسلام آباد میں ے پی سی میں کہاکہ وزیراعظم کراچی چلیں جس پر ہم ان کے کراچی آنے پر شکر گزار ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں بہت ساری چیزیں حقیقت کی روشنی میں کرنے کی ضرورت ہے ، کل جو کچھ ہوا ہے اس سے پتا چل گیا ہے کراچی کتنے بڑے خطرے میں ہے۔ انہوں نے کہاکہ دہشت گردوں کو ڈھونڈنے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہوں نے بڑی بڑی آبادیاں بنا رکھی ہیں ، اب کراچی میں دہشت گردوں کے خلاف بھر پور اور منظم آپریشن کی ضرورت ہے ۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعلیٰ سندھ بتائیں کہ وہ دہشت گردوں کو پکڑنے میں کیوں ناکام ہورہے ہیں اور اپنی اس ناناکامی پر استعفیٰ دیدیں ۔ انہوں نے کہاکہ سانحہ صفورا گوٹھ نے صوبائی حکومت سندھ اور وفاقی حکومت کی کارکردگی کا پول کھول دیا ہے اور دہشت گردی کے خاتمے کے تمام دعوے جھوٹے ثابت ہوگئے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ کالعدم تنظیموں نے ملک بھر میں اپنی جڑیں مضبوط کرلیں ہیں ملک بھر میں ہونے والے دہشت گردی کے واقعات اس کا واضح ثبوت ہے ۔ انہوں نے قائد تحریک جناب الطاف حسین کی جانب سے سانحہ صفورا گوٹھ میں شہید ہونے والے تمام افراد اور اسماعیلی کمیونٹی کے رہنماؤن سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہا رکیا اور کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں پاکستانی قوم سوگواران کے غم میں برابر کی شریک ہے ۔ اس موقع پر سندھ اسمبلی میں ایم کیوایم کے اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز 45بے گناہ خواتین و افراد کو سفاک دہشت گردوں نے بے دردی سے شہید کردیا،متحدہ قومی موومنٹ بے گناہ شہید والوں کے غم میں برابر کی شریک ہے اور اس ظلم و بربریت کے خلاف اسماعیلی برادری کے ساتھ کھڑی ہے ۔۔ انہوں نے کہا کہ اسماعیلی برادری کے لوگ پرامن ہیں اور یہ لوگ پاکستان سمیت پوری دنیا میں پرامن طریقے سے رہتے ہیں ۔ دہشت گردوں نے پرامن اسماعیلی برادری کو نشانہ بناکر کراچی کاامن تباہ کرنے کی سازش کی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں کو چاہئے اس وقت سیاسی بیان بازی کے بجائے ان شہداء کے سوگوار لواحقین کے غم میں شریک ہوں۔

12/6/2016 10:05:11 AM