Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/13/2015
اورنگی ٹاؤن میں ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کی شہادت کا واقعہ قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
محمدعلی کو جس علاقے میں شہید کیا گیا وہ کالعدم تنظیموں کے زیر اثر ہے، اسی علاقے میں اس سے قبل ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کو اسی طرح شہید کیا جاچکا ہے 
حکومت، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے حکام کو تمام تر حقائق سے آگاہ کئے جانے کے باوجود کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کو گرفتار نہیں کیا گیا
ایم کیوایم کے کارکنوں کو مذہبی انتہاپسندی اور فرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف آواز بلند کرنے کی سزا دی جارہی ہے
جب تک فرقہ وارانہ دہشت گردی کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائیگی شہر میں امن قائم نہیں ہوسکتا۔ رابطہ کمیٹی 
کراچی۔۔۔ 13مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے اورنگی ٹاؤن کے علاقے سیکٹرساڑھے گیارہ میں ایم کیوایم یونٹ 118-A کے کارکن محمدعلی کی شہادت کے واقعہ کی شدید مذمت کی ہے ۔اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ روزبھی نارتھ ناظم آبادکے علاقے حیدری میں مسلح دہشت گردوں نے فائرنگ کرکے ایم کیو ایم لیاقت آبادسیکٹریونٹ 166کے کارکن خرم احمدولدسراج احمد کوفائرنگ کرکے شہید کردیا تھا اور آج اورنگی ٹاؤن سیکٹرکے کارکن محمدعلی کوشہیدکردیاگیااس طرح گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ایم کیوایم کے دو کارکنوں کوشہید کیا جاچکا ہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ محمدعلی کو آج اورنگی ٹاؤن سیکٹرساڑھے گیارہ کے جس علاقے میں شہید کیا گیا یہ علاقہ کالعدم تنظیموں کے زیراثرہے اوراسی علاقے میں اس سے قبل ایم کیوایم کے کئی کارکنوں کواسی طرح شہید کیاجاچکا ہے لیکن ایم کیوایم کے تمام تراحتجاج اورحکومت ، پولیس اورقانون نافذکرنے والے ادارے کے حکام کوتمام ترحقائق سے آگاہ کئے جانے کے باوجود ایم کیوایم کے کارکنوں کی شہادت میں ملوث کالعدم تنظیموں کے دہشت گردوں کوگرفتارنہیں کیاگیا اورآج ایک اورکارکن کوشہیدکردیاگیا۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں کودہشت گردی کانشانہ بناکرانہیں مذہبی انتہاپسندی اورفرقہ وارانہ دہشت گردی کے خلاف آوازبلندکرنے کی سزادی جارہی ہے ۔ جب تک شہرمیں فرقہ وارانہ دہشت گردی کرنے والے ان دہشت گردوں کے خلاف کارروائی نہیں کی جائے گی شہرمیں امن قائم نہیں ہوسکتا۔رابطہ کمیٹی نے مطالبہ کیاکہ ایم کیوایم کے کارکنوں محمدعلی شہید اورخرم احمدشہیدکے قاتلوں کوگرفتارکیاجائے ۔ رابطہ کمیٹی نے محمدعلی شہید اورخرم شہیدکے لواحقین سے دلی تعزیت کااظہارکیااوردعاکی کہ اللہ تعالیٰ ان شہیدوں کی مغفرت فرمائے اورلواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔ 

9/30/2016 1:35:00 PM