Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت کل ملک بھر میں سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ، اعلامیہ


ایم کیوایم کے تحت کل ملک بھر میں سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ،
 Posted on: 5/13/2015
ایم کیوایم کے تحت کل ملک بھر میں سانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق افراد کی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ، اعلامیہ 
اسماعیلی کمیونٹی سے اظہاریکجہتی کیلئے صوبہ سندھ پنجاب، بلوچستان اور خیبرپختونخوا کے علاوہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں بھی تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے، ایم کیوایم
ایم کیوایم نے سانحہ صفورا چورنگی پر کل بروز جمعرات یوم سوگ کا اعلان کیا ہے،اعلامیہ ایم کیوایم

کراچی ۔۔۔13، مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے تحت کل بروز جمعرات کو یوم سوگ کے سلسلے میں اسماعیلی کمیونٹی سے اظہاریکجہتی کیلئے ملک بھر میں تعزیتی اجتماعات منعقد کیے جائیں گے اورسانحہ صفورا چورنگی میں جاں بحق ہونے والے افرادکی یاد میں شمعیں روشن کی جائیں گی ۔ یہ تعزیتی اجتماعات صوبہ سندھ ، صوبہ پنجاب، صوبہ بلوچستان اورصوبہ خیبرپختونخوا کے علاوہ آزادکشمیراور گلگت بلتستان میں بھی منعقد کیے جائیں گے اور جاں بحق ہونے والے افرادکے سوگوارلواحقین سے اظہاریکجہتی کیاجائے گا ۔ واضح رہے کہ کراچی کے علاقے صفورا چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوں نے بس میں گھس کر اندھادھند فائرنگ کرکے اسماعیلی کمیونٹی کے 45 افراد کوہلاک اور متعدد افراد کو شدیدزخمی کردیاہے اور اس المناک واقعہ پر ایم کیوایم کی جانب سے کل بروز جمعرات کو یوم سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔

12/6/2016 1:54:50 PM