محمد حسین اور محمد مسلم کے قاتلوں کوگرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے، قائد تحریک الطاف حسین
ایم کیوایم کے کارکنان کا قتل شہرکاامن خراب کرنے کی سازش ہے
محمد حسین شہید اور محمد مسلم شہید کے سوگوارلواحقین سے الطاف حسین کااظہار تعزیت
لندن۔۔۔12، جون2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطاف حسین نے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم کورنگی سیکٹریونٹ 71 کی کمیٹی کے رکن محمد حسین اور قصبہ علیگڑھ یونٹ 130 کے کارکن محمد مسلم کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اورایم کیوایم کے کارکنان کے قتل کے واقعات کوشہرکا امن خراب کرنے کی سازش قراردیا ہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ محمد حسین شہید اور محمد مسلم شہید کے سفاک قاتلوں کو گرفتارکرکے سخت ترین سزا دی جائے اور بے گناہ شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کیلئے ٹھوس اور مثبت اقدامات کئے جائیں۔ جناب الطاف حسین نے محمد حسین شہید اور محمد مسلم شہید کے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوارلواحقین کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ دے۔(آمین)