Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی شہید ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک


ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی شہید ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک
 Posted on: 6/8/2013 1
ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی شہید ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک
شہیدکی نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،حق پرست نمائندے اوردیگرذمہ داران کے علاوہ عوام کی بڑی تعدادمیں شرکت
کراچی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ، ہمدردوں سمیت تاجروں کے بہیمانہ قتل ،بھتہ خوری 
اوراغواء برائے تاوان کی وارداتیں سندھ حکومت کی ملی بھگت ہے،
سندھ کی صوبائی حکومت نے حلف برداری کے فوری بعد قائداعظم کے مزارجانے کے بجائے ان دہشت گردوں کے پاس جاناضروری سمجھاجو
کراچی میں دہشت گردی،قتل وغارتگری،بھتہ خوری،اغواء برائے تاوان سمیت جرائم کی دیگرسنگین وارداتوں میں ملوث ہیں
حکومت سندھ کراچی کے حالات کی خراب صورتحال کی مکمل ذمہ دارہے جودہشت گردوں کی نہ صرف سرپرستی کرتی رہی ہے بلکہ انہیں پولیس وقانون نافذ کرنیوالے اداروں سے مکمل تحفظ بھی فراہم کررہی ہے جس کے بعدقانون نافذ کرنے والے دہشت گردوں کے آگے بے بس اورلاچارہیں
ارکان رابطہ کمیٹی اوردیگرذمہ داران کے ہمراہ شہداء قبرستان عزیزآبادمیں وقاص علی شہیدکی تدفین کے بعدمیڈیاکے نمائندوں کوپریس بریفنگ
تصاویر
کراچی:۔۔۔8جون2013ء
گزشتہ شب گینگ وارکے دہشت گردوں کی اندھادھندفائرنگ سے شہیدہونیوالے متحدہ قومی موومنٹ رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی شہیدکو ہزاروں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان شہداء قبرستان عزیزآبادمیں سپردخاک کردیاگیا۔بعدازاں وقاص علی شہیدکا جنازہ جلوس کی شکل میں ان کی آخری آرام گاہ شہداء قبرستان عزیز آبادلیجایاگیاجہاں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان،امین الحق ،احمدسلیم صدیقی،کراچی تنظیمی کمیٹی کے انچارج ڈاکٹرندیم احسان،اراکین تنظیمی کمیٹی اور ایم کیو ایم کے دیگرذمہ داران وکارکنان نے جنازے کوکاندھادیا ۔اس سے قبل وقاص علی شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازظہربارہ امام بارگاہ نزدپان منڈی میں اداکی گئی، نمازجنازہ میں حق پرست رکن سندھ اسمبلی دلاورخان،ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکمیٹی کے ارکان،یونٹ کمیٹیوں عہدیداران، کارکنان، ہمدردوں اور شہید کے عزیزو اقارب نے شرکت کی اوروقاص علی شہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے شہید کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران لواحقین کے صبرجمیل کیلئے فاتحہ خوانی کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیزمناظردیکھنے میںآئے۔ وقارعلی کی گینگ واردہشت گردوں کے ہاتھوں المناک شہادت پرہرآنکھ اشکبار تھی جبکہ شہیدکے والد ،بھائی ،بہنیں اوردیگرعزیزواقارب اورایم کیوایم کے کارکنان شدت غم سے نڈھال تھے جوایک دوسر ے سے گلے لگ کرزاروقطارسینہ کوبی اور ماتم کررہے تھے۔
علاوہ ازیں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن امین الحق نے گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے اندھادھندفائرنگ کرکے ایم کیوایم رنچھوڑلائن سیکٹرکے کارکن وقاص علی کوشہیدکرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمتکرتے ہوئے چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخارمحمدچوہدری اوروزیراعظم پاکستان میاں محمدنوازشریف سے مطالبہ کیاکہ ہے کہ وہ گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم کے ذمہ داران،کارکنان اورہمدردوں کے قتل کے واقعات کاسختی سے نوٹس لیں اورسوموٹوایکشن لیتے ہوئے گینگ وارکے دہشت گردوں سے کراچی کے عوام اورتاجروں کو نجات دلائی جائے۔انہوں نے کہاکہ کراچی میں ایم کیوایم کے ذمہ داران وکارکنان ، ہمدردوں سمیت تاجروں کے بہیمانہ قتل ،بھتہ خوری اوراغواء برائے تاوان کی وارداتیں سندھ حکومت کی ملی بھگت ہے۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان عادل خان ،احمدسلیم صدیقی اوروقاص علی شہیدکے ضعیف والداورجواں سال بھائی کے ہمراہ وقارعلی شہیدکی شہداء قبرستان میں تدفین کے بعد میڈیا کے نمائندوں کوپریس بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔امین الحق نے کہاکہ آج ایم کیوایم کے تمام ذمہ داران وکارکنان اشکبارہیں کہ آج انہوں نے اپنے ایک اوردیرینہ ساتھی وقاص علی کواپنے ہاتھوں سے دفنایاہے۔انہوں نے کہاکہ متحدہ قومی موومنٹ جمہوریت پسندپرامن سیاسی جماعت ہے جوپاکستان کے آئین میں رہتے ہوئے اپنے آئینی و جمہوری حق کواستعمال کررہی ہے اورپرامن طریقے سے ذمہ دارن وکارکنان اورہمدردوں کے قتل وغارتگری کے واقعات پرسراپااحتجاج ہے۔انہوں نے کہاکہ پچھلے کچھ دنوں سے ایم کیو ایم کے خلاف جوکچھ بھی کیاجارہاہے خصوصاًکارکنان وذمہ داران کی قتل وغارتگری ، شہر میں بھتہ خوری،تاجروں اورصنعتکاروں کے اغواء برائے تاوان سمیت دیگر سنگین جرائم کی وارداتوں میں جوتیزی آئی ہے اس پر ہم سمجھتے ہیں کہ اس میں سندھ حکومت بلواسطہ یا بلا واسطہ ملوث ہے ۔ان وارداتوں میں تیزی اس وقت آئی جب سندھ کی صوبائی حکومت نے حلف برداری کے فوری بعدقائداعظم کے مزار پرحاضری کیلئے جانے کے بجائے ان دہشت گردوں کے پاس جاناضروری سمجھاجوکراچی میں دہشت گردی ،قتل وغارتگری،بھتہ خوری ،اغواء برائے تاوان سمیت جرائم کی دیگر سنگین وارداتوں میں ملوث ہیں۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ کراچی کے حالات کی خرابی کی مکمل ذمہ دارہے جودہشت گردوں کی نہ صرف سرپرستی کرتی رہی ہے بلکہ انہیں پولیس وقانون نافذکرنے والے اداروں سے مکمل تحفظ بھی فراہم کررہی ہے جس کے بعد قانون نافذ کرنے والے دہشت گردوں کے آگے بے بس اورلاچارنظرآتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ گینگ وار کے دہشت گردوں نے گزشتہ چند دنوں کے دوران ہمارے درجن سے زائد کارکنان اورہمدردوں کوفائرنگ اوراغواء کے بعدبہیمانہ تشددکانشانہ بناکربے دردی سے شہید کردیاگیاجن میں ملیر میں کنٹریکٹ کی بس میں نوکری پرجانیوالے تین ہمدرد بھی شامل ہیں جبکہ ایک ہمدردآج بھی مقامی اسپتال میں زندگی اورموت کی کشمکش میں مبتلا ہیں۔امین الحق نے تمام جمہوری جماعتوں جو اسمبلیوں میں ہیں اور اسمبلیوں سے باہرہیں ان سے بھی اپیل کہ وہ ایم کیوایم کے لوگوں پرظلم وستم اورکارکنان کے قتل وغارتگری کے واقعات پراپناجمہوری حق استعمال کرتے ہوئے بھرپوراحتجاج کریں۔





5/18/2024 7:32:08 PM