Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں، ماورائے عدالت قتل اور غیر اعلانیہ آپریشن کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے تحت امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے


ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں، ماورائے عدالت قتل اور غیر اعلانیہ آپریشن کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے تحت  امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے
 Posted on: 6/6/2013 1
ایم کیو ایم کے لاپتہ کارکنوں، ماورائے عدالت قتل اور غیر اعلانیہ آپریشن کے خلاف ایم کیوایم امریکہ کے تحت  امریکہ کے تمام بڑے شہروں میں احتجاجی مظاہرے 
مظاہروں میں ایم کیوایم کے کارکنان،ہمدردوں سمیت پاکستانی کمیونیٹی کی بڑی تعداد بھی موجود تھے
ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن بند کیا جائے ، عبادالرحمان اور جنید فہمی
واشنگٹن ڈی سی 6۔۔۔جون 2013ء 
کراچی میں ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ آپریشن، کارکنوں کے اغوا اور ان کے بہیمانہ قتل کے خلاف ایم کیو ایم امریکہ کے زیر اہتمام امریکہ کے تمام بڑے شہروں واشنگٹن ڈی سی، نیو یارک، شکاگو، اٹلانٹا، ہیوسٹن میں زبردست احتجاجی مظاہرے کئے گئے جس میں ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان، سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی، جوائنٹ سینٹرل آرگنائزر محمد ارشد حسین ،ندیم صدیقی، اراکین سینٹرل آرگنائزنگ کمیٹی ، چیپٹر انچارجزاور کارکنان و ہمدردوں کے ساتھ قریبی ریاستوں سے آئے ہوئے پاکستانیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پاکستان اور ایم کیو ایم کے پرچم اٹھا رکھے تھے اور وہ مسلسل ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان پرریاستی جبر و تشدد ، ماورائے عدالت قتل ، کے خلاف نعرے لگا رہے تھے۔ مظاہرین نے ہاتھوں میں پلے کارڈز بھی اٹھا رکھے تھے جن پر لاپتہ کارکنان کی بازیابی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں شہید ہونے والے کارکنان کے اہل خانہ کو انصاف دلانے اور غیر اعلانیہ آپریشن کے خلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے ایم کیو ایم نارتھ امریکہ کے نگران عبادالرحمان اور سینٹرل آرگنائزر جنید فہمی نے ایم کیو ایم کے خلاف غیر اعلانیہ ریاستی آپریشن بند کیا جائے اور ایم کیو ایم کے معصوم و بے گناہ کارکنوں کے ماورائے عدالت قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کر تے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایک بار پھر سوچھی سمجھی سازش اور منصوبے کے تحت ریاستی اور غیر ریاستی عناصر کی جانب سے ایم کیو ایم کو جبر، تشدد اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جارہا ہے اس کا واحد مقصد پاکستان میں مظلوموں و محروموں کی نمائندہ جماعت ایم کیو ایم کو کچلنا ہے۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان کی اعلی عدلیہ اور چیف جسٹس آف پاکستان سے مطالبہ کیا کہ وہ ایم کیو ایم کے کارکنوں کی ماورائے عدالت قتل میں ملوث قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں کے خلاف فوری کاروائی کریں اور ایم کیو ایم کے گرفتار معصوموں و بے گناہ کارکنوں کی فوری بازیابی کے لئے احکامات جاری کریں۔ 



5/15/2024 8:46:37 PM