Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کی صفورا چورنگی کے قریب آغا خانی کمیونٹی کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ پر الطا ف حسین اظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کی صفورا چورنگی کے قریب آغا خانی کمیونٹی کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ پر الطاف حسین اظہار مذمت
 Posted on: 5/13/2015
مسلح دہشت گردوں کی صفورا چورنگی کے قریب آغا خانی کمیونٹی کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ پر الطا ف حسین اظہار مذمت
مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ بد ترین دہشت گردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد سفاک اور درندہ صفت ہیں ، الطا ف حسین 
شہرمیں سفاک دہشت گرد ڈاکٹرز ، پروفیسر ز ، انجینئرز ، علمائے کرام ، تاجروں سمیت عام شہریوں کو دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے، الطا ف حسین 
دہشت گردوں کو گرفتار کرنے کے بجائے ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی گرفتاریاں کی جارہی ہے ، الطاف حسین 
معصوم و بے گناہ افراد کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر دہشت گرد بنا کر پیش کرنا اور دہشت گردوں کو مفادات کے تحت چھوٹ دینا کھلی ریاستی دہشت گردی ہے ، الطاف حسین 
مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکے ہیں، الطاف حسین 
آغاخانی کمیونٹی اور شہید افراد کے سوگوار لواحقین سے تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا 
لندن۔۔۔13، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے قائد جناب الطا ف حسین نے صفورا چورنگی کے قریب مسلح دہشت گردوں کی آغا خانی کمیونٹی کی مسافر بس پر اندھا دھند فائرنگ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اور اس کے نتیجے میں متعدد مسافروں کے شہید اور زخمی ہونے پر گہرے دکھ اور افسوس اظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسافر بس پر فائرنگ کا واقعہ بد ترین دہشت گردی ہے اور اس میں ملوث دہشت گرد سفاک اور درندہ صفت ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ شہرمیں سفاک دہشت گرد ایک جانب ڈاکٹرز ، پروفیسر ز ، انجینئرز ، علمائے کرام ، تاجروں سمیت عام شہریوں کو روزانہ کی بنیاد پر دہشت گردی کا نشانہ بنا رہے ہیں اور آج صفورا چورنگی پر مسافر بس پر فائرنگ کے واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے ادارے شہر میں امن و امان کے قیام میں ناکام ہوچکے ہیں اور انہوں نے کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کے نام پر دہشت گردوں کو پکڑنے کے بجائے پرامن اور سیاسی جماعت ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کو اپنا ہدف بنا رکھا ہے اور ان کی گرفتاریاں کرکے جھوٹے مقدمات میں ملوث کیاجارہا ہے اور میڈیا ٹرائل کرکے ایم کیوایم کو دنیا بھر میں بدنام کیاجارہا ہے ۔ انہوں نے کہاکہ حکومت سندھ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں نے شہر میں اصل جرائم پیشہ اور دہشت گرد عناصر کے خلاف کوئی کارروائی کی ہی نہیں ہے یہی وجہ ہے کہ سفاک دہشت گرد آئے روز دہشت گردی کی کارروائیاں کررہے ہیں جس کے نتیجے میں میں ڈی ایس پی رینک کے افسران سمیت پولیس اہلکار بھی قتل ہوچکے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ مسافر بس پر دہشت گردی کے المناک واقعہ سے ثابت ہوگیا ہے کہ شہر میں جرائم پیشہ عناصر اور دہشت گرد آج بھی آزاد ہیں اور کھلے عام کاررائیاں کررہے ہیں جبکہ انہیں قانون کی گرفت میں لینے کے بجائے ایم کیوایم کے کارکنان اور ذمہ داران کو ایک منظم سازشی منصوبہ بندی کے تحت گرفتار کرنے کے بعد دہشت گرد بنا کر پیش کیاجارہا ہے اور معصوم و بے گناہ افراد کو سیاسی انتقام کی بنیاد پر دہشت گرد بنا کر پیش کرنا اور دہشت گردوں کو مفادات کے تحت چھوٹ دینا کھلی ریاستی دہشت گردی ہے اور شہریوں ہی نہیں بلکہ شہر کی منتخب نمائندہ جماعت ایم کیوایم کے ساتھ کھلا ظلم ہے ۔ جناب الطاف حسین نے وزیراعظم نواز شریف ، وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان اور وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ سے مطالبہ کیا کہ صفورا چورنگی پر مسافر بس کو فائرنگ کا نشانہ بنانے میں ملوث سفاک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے اور کراچی ٹارگٹڈ آپریشن کی سمت کا درست تعین کرکے سفاک اور درندہ صفت دہشت گردوں کو کیفر کردار تک پہنچایاجائے ۔ جناب الطا ف حسین نے مسافر بس پر فائرگ کے نتیجے میں شہید افراد کے سوگوار 
لواحقین، آغاخان کمیونٹی کے رہنماؤں سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبر کی تلقین کی اور کہاکہ مجھ سمیت ایم کیوایم کے تمام کارکنان آپ کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید افراد کو اپنی جواررحمت میں جگہ عطا فرمائے اور زخمیوں کو جلد و مکمل صحت و تندرستی عطاکرے ۔ (آمین)

4/25/2024 5:55:20 AM