Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 166 کے یونٹ انچارج کے چھوٹے بھائی خرم احمد کو قتل کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت


ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 166 کے یونٹ انچارج کے چھوٹے بھائی خرم احمد کو قتل کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت
 Posted on: 5/12/2015
ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 166 کے یونٹ انچارج کے چھوٹے بھائی خرم احمد کو قتل کرنے پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کا اظہار مذمت 
خرم احمد کابہیمانہ قتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے جس کا مقصد کارکنان کو چن چن کر قتل کرنا ہے، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔12، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نامعلوم موٹرسائیکل سواردہشت گردوں کی جانب سے ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹریونٹ166کے یونٹ انچارج کے چھوٹے بھائی خرم احمدکو فائرنگ کرکے شہیدکرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے اورٹارگٹ کلنگ قراردیاہے۔ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ یونٹ166کے انچارج کے چھوٹے بھاءی خرم احمد کا بہیمانہ قتل بھی اسی سازش کاحصہ ہے جس کا مقصد کارکنان کوچن چن کر قتل کرناہے۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ شہر میں جاری ٹارگٹ آپریشن کے باوجودکارکنان اوران کے اہل خانہ کے سرعام قتل کے واقعات لمحہ فکریہ ہیں۔رابطہ کمیٹی نے مزیدکہاکہ کراچی میں ٹارگٹ آپریشن کے آغازسے ایم کیوایم 12 کے سینکڑوں کارکنان کوٹارگٹ اوراغواء کے بعد انسانیت سوزتشدد کا نشانہ بناکربے دردی سے قتل کیاجاچکاہے تاہم ان کے قاتل قانون کی گرفت سے آزاد ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے خرم احمد کے قتل کی شدیدمذمت کرتے ہوئے کہاکہ خرم احمدکواس وقت موٹرسائیکل سواردہشت گردوں نے فائرنگ کانشانہ بنایا جب وہ کراچی کی گنجان حیدری مارکیٹ میں اپنے دوست سہیل احمد کے ہمراہ جارہے تھے۔دہشت گردوں کی فائرنگ سے سہیل احمد بھی زخمی ہوگئے جنہیں طبّی امدادکے لئے عباسی شہیدلیجایاگیا۔سہیل احمدشہیدشادی شدہ تھے جنہوں نے سوگواران میں بیوہ،ایک بیٹااورایک بیٹی ،بھائی اور بہنیں چھوڑی ہیں۔ رابطہ کمیٹی نے وزیراعلیٰ سندھ سیدقائم علی شاہ سے مطالبہ کیاکہ خرم احمدکے بہیمانہ قتل کاسختی سے نوٹس لیا جائے اورقتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں گرفتارکرکے عبرتناک سزادی جائے۔
دریں اثناء حیدری مارکیٹ میں خرم احمدپرفائرنگ کی اطلاع ملتے ہی ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ورکن صوبائی اسمبلی عظیم احمد فاروقی عباسی شہیداسپتال پہنچ گئے اورواقعے کی تفصیلات معلوم کیں۔اس موقع پران کے ہمراہ لیاقت آبادسیکٹرکمیٹی کے ارکان اوردیگرذمہ داران وکارکنان بھی موجودتھے۔عظیم احمدفاروقی نے خرم احمدشہیدکے سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کا اظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔انہوں نے فائرنگ سے زخمی ہونیوالے سہیل احمدکی عیادت کی اور خیریت دریافت کرتے ہوئے ان کی جلدومکمل صحت یابی کے لئے دعاکی ۔

12/6/2016 8:08:37 AM