Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکی والدہ سیدہ ناظمہ بیگم مرحومہ کوکھوکھراپارکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا


ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکی والدہ سیدہ ناظمہ بیگم مرحومہ کوکھوکھراپارکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
 Posted on: 5/10/2015
ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکی والدہ سیدہ ناظمہ بیگم مرحومہ کوکھوکھراپارکے قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا
مرحومہ کی نمازجنازہ اللہ والی مسجدکھوکھراپارمیں اداکی گئی نمازجنازہ وتدفین میں رابطہ کمیٹی ،حق پرست اراکین اسمبلی،شعبہ جات کے ارکان،سیکٹرزویونٹ کے عہدیداران اورکارکنان کی شرکت 
سیدوقاص علی شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
سید وقاص علی شاہ باصلاحیت کارکن تھے جونہ صرف اے پی ایم ایس اوبلکہ ایم کیوایم کااثاثہ تھے
ڈاکٹرمحمدفاروق ستارکی وقاص علی شاہ شہیدکی والدہ مرحومہ کی تدفین کے موقع پرمیڈیاسے گفتگو
کراچی ۔۔۔10، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کے مرکزنائن زیروپرچھاپے کے دوران سرکاری اہلکاروں کی فائرنگ سے شہیدہونیو الے ایم کیوایم شعبہ اطلاعات کے رکن سیدوقاص علی شاہ شہیدکی والدہ سیدہ ناظمہ بیگم مرحومہ کوبعدنمازظہرکھوکھراپارکے مقامی قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔اس سے قبل مرحومہ کی نمازجنازہ اللہ والی مسجدکھوکھراپارنمبر2میں اداکی گئی ۔ نماز جنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے ارکان ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،عبدالحسیب،اراکین اسمبلی ساجداحمد ،ندیم راضی،شیرازوحید،خالدافتخار،ایم کیوایم کے مختلف شعبہ جات اور ونگزکے ارکان ، علاقائی سیکٹرویونٹ کمیٹیوں کے عہدیداران،کارکنان،ہمددردوں اورمرحومہ کے عزیز و اقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی۔اس موقع پرانتہائی رقت آمیز مناظردیکھنے میںآئے ،شہیدکی والدہ کاجنازہ جب ان کی رہائشگاہ سے اٹھایاگیاتوکہرام مچ گیااورمرحومہ کی بیٹیاں اوردیگرعزیزرشتہ دارخواتین شدیدغم سے نڈھال ہوکر زرو قطار رونے لگی اورنیم بے ہوشی کی حالت میں چلی گئیں جنہیں موقع پرموجودیگرخواتین نے دلاسہ دیا ۔بعدازاں مرحومہ کی تدفین کھوکھراپارنمبر7کے مقامی قبرستان میں کی گئی جس کے بعدمرحومہ کی مغفرت،ان کے درجات کی بلندی اورسیدوقاص علی شاہ سمیت تمام شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے دعائیں کی گئیں۔
بعدازاں تدفین ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن ڈاکٹرمحمدفاروق ستارنے میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ سیدوقاص علی شاہ کے قاتلوں کی گرفتاری کے لئے غیرجانبدارجوڈیشل کمیشن قائم کیاجائے جوقتل کے تمام محرکات اورثبوت وشواہدکومدنظررکھتے ہوئے غیرجانبدارانہ تحقیقات کرکے ذمہ داروں کوگرفتارکرکے عبرتناک سزادے۔ انہوں نے کہاکہ سید وقاص علی شاہ باصلاحیت کارکن تھے جونہ صرف اے پی ایم ایس اوبلکہ ایم کیوایم کابھی اثاثہ تھے لیکن دوماہ کاعرصہ گزرنے کے باوجودان کے قتل کے حوالے سے اب تک کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج مدرڈے ہے اورایک ماں اپنے بیٹے کے قاتلوں کی گرفتاری اورانصاف کی حسرت دل میں لیکردنیاسے چلی گئی ،بہترہوتاکہ سیدوقاص علی شاہ کے قاتلوں کوان کی والدہ کی زندگی میں ہی گرفتارکرلیاجاتالیکن وقاص کی والدہ بیٹے کاصدمہ لئے اس دنیاسے رخصت ہوگئیں۔انہوں نے قائدتحریک جناب الطا ف حسین اورایم کیوایم کی جانب سے مرحومہ کے تمام سوگوارلواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہارکرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔اس موقع پرانہوں نے سیدوقاص علی شاہ شہیداوران کی والدہ مرحومہ کی مغفرت، درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کے لئے دعابھی کی۔
وڈیو 



9/26/2016 3:45:39 AM