Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ملیر ایم کیوایم کے ہمدردوں کے اغواء اور بہیمانہ قتل میں پیپلزامن کمیٹی کا سہیل ڈاڈا کاگروپ ملوث ہے، عینی شاہدین


ملیر ایم کیوایم کے ہمدردوں کے اغواء اور بہیمانہ قتل میں پیپلزامن کمیٹی کا سہیل ڈاڈا کاگروپ ملوث ہے، عینی شاہدین
 Posted on: 6/5/2013 1
ملیر ایم کیوایم کے ہمدردوں کے اغواء اور بہیمانہ قتل میں پیپلزامن کمیٹی کا سہیل ڈاڈا کاگروپ ملوث ہے، عینی شاہدین
ایم کیوایم کے چاروں ہمدردوں کوفیکٹری کی بس سے باقاعدہ شناخت کرنے کے بعد اغواء کرکے قتل کیا گیا۔
مارچ 2013 ء میں ایم کیوایم کے ہمدرد واحد شہزاد کوبھی اغواء کرکے قتل کیا جاچکاہے۔
حکومتی سرپرستی کے باعث ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے
کراچی ۔۔۔5، جون2013ء
بدھ کی صبح ملیر کے علاقے میں ایم کیوایم کے چار ہمدردوں کے اغواء اور بہیمانہ قتل میں پیپلزامن کمیٹی کا سہیل سالاری عرف سہیل ڈاڈا کاگروپ ملوث ہے ۔تفصیلات کے مطابق ایم کیوایم ملیرسیکٹر یونٹ 98 کے بزرگ کارکن عبدالوحید کے صاحبزادے مہتاب وحید، یونٹ 98 کی کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان ولد فیضان، ایم کیوایم کے دیگرہمدرد توصیف اور فرحان کورنگی میں واقع فیکٹری میں ملازمت کرتے تھے اور بدھ کی صبح فیکٹری کی بس نمبرT0361 میں سوار ہوکر فیکٹری جارہے تھے ۔ ملیرسٹی تھانے سے آگے سالار گوٹھ کے قریب مین نیشنل ہائی وے پر مسلح دہشت گردوں نے بس کوروک کرتمام مسافروں کے شناختی کارڈز چیک کئے اور ایم کیوایم کے چاروں ہمدردوں کوباقاعدہ شناخت کرنے کے بعد اغواء کرلیا۔بعدازاں چاروں مغویوں کی لاشیں جام گوٹھ کے قریب ملیر ندی میں پھینک دی گئیں۔عینی شاہدین کے مطابق ایم کیوایم کے چاروں ہمدردوں کے اغواء اور سفاکانہ قتل میں پیپلزامن کمیٹی کا سہیل سالاری عرف سہیل ڈاڈا کاگروپ ملوث ہے جوکہ سالارگوٹھ سے اغواء برائے تاوان، بھتہ خوری ، ڈکیتیوں ، منشیات فروشی اور دیگرجرائم کی وارداتیں کرتا ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق پیپلزامن کمیٹی، سہیل ڈاڈا گروپ کی دہشت گردی اور غنڈہ گردی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے بلکہ ملیر کے مختلف علاقوں میں سہیل ڈاڈا گروپ کے جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے اسی قسم کی دہشت گردی اور قتل وغارتگری کے واقعات روزمرہ کا معمول ہیں۔ آئے دن شہریوں کوبھاری تاوان کیلئے اغواء کرکے سالار گوٹھ لایاجاتا ہے اور تاوان نہ ملنے پر مغویوں کو قتل کرکے ان کی لاشیں ملیر ندی میں پھینک دی جاتی ہیں۔امن کمیٹی کے دہشت گردوں نے مارچ 2013 ء میں ایم کیوایم کے ہمدرد واحد شہزاد کو اغواء کرکے وحشیانہ تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا تھا اور ان کی لاش ملیر ندی میں پھینک دی تھی۔کراچی کے دیگر علاقوں کی طرح ملیر میں بھی پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردسنگین جرائم کی وارداتیں کررہے ہیں تاہم حکومتی سرپرستی کے باعث ان جرائم پیشہ دہشت گردوں کے خلاف کسی قسم کی کارروائی دیکھنے میں نہیں آرہی ہے ۔ ایم کیوایم کے چارہمدردوں کے اغواء اور سفاکانہ قتل کے واقعہ سے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدرد عوام میں شدید غم وغصہ دیکھنے میں آرہا ہے ۔

5/15/2024 11:18:21 PM