Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں آج صبح اغواء کے بعد ایم کیوایم کے کارکن کے صاحبزادے ، بھانجے اور دو ہمدردوں کو بیدردی سے قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں آج صبح اغواء کے بعد ایم کیوایم کے کارکن کے صاحبزادے ، بھانجے اور دو ہمدردوں کو بیدردی سے قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 6/5/2013 1
مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں آج صبح اغواء کے بعد ایم کیوایم کے کارکن کے صاحبزادے ، بھانجے اور دو ہمدردوں کو بیدردی سے قتل کرنے کے واقعہ پر ایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار مذمت 
مسلح دہشت گرد شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو کھلے عام اغواء کررہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر سفاکیت سے قتل کررہے ہیں جبکہ قانون نافذ کرنے والے ادارے دہشت گردوں کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو نشانہ بنا رہے ہیں ، رابطہ کمیٹی 
ایم کیوایم کے ہمدردوں کے اغواء کے بعد قتل کا سختی سے نوٹس لیاجائے اورسفاک قاتلوں کو فی الفور گرفتار کیاجائے ، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔5، جون 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ملیر سٹی تھانے کے سامنے سے مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں ایم کیوایم ملیر سیکٹر یونٹ 98کے بزرگ کارکن عبد الوحید کے صاحبزادے مہتاب ، یونٹ98کی یونٹ کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان ولد فیضان ،ایم کیوایم کے ہمدرد توصیف اور فرحان کو آج صبح اغواء کے بعد بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایم کیوایم کے چاروں ہمدردآج صبح کورنگی میں اپنی ملازمت پر جانے کیلئے نکلے تھے کہ ملیر سٹی کے سامنے مسلح افراد نے انہیں اغواء کرلیا اوراغواء کے بعد انسانیت سوز تشددکرکے قتل کرنے کے بعد ان کی لاشیں ملیر کے علاقے سالارگوٹھ میں پھینک دی ۔رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایک جانب شہر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کو بلاجواز گرفتار کرکے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے اور گرفتار شدگا ن میں سے اب تک 9کارکنان سرکاری تحویل سے تاحال پتہ ہیں جبکہ دوسری جانب مسلح دہشت گرد شہر میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کو کھلے عام اغواء کررہے ہیں اور انہیں تشدد کا نشانہ بنا کر سفاکیت سے قتل کررہے ہیں اور دہشت گردوں کے ہاتھوں تاجر ، صنعتکار اور زندگی کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد یرغمال بن چکے ہیں لیکن قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردوں کے قتل میں ملوث سفاک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کرنے کے بجائے الٹا ایم کیوایم کو ہی غیر قانونی اور غیر آئینی کارروائیاں کرکے نشانہ بنایاجارہا ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے وہ کم ہے ۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد بیدردی سے شہید کئے جانے والے ایم کیوایم ملیر سیکٹر کے بزرگ کارکن عبد الوحید کے صاحبزادے مہتاب، یونٹ کمیٹی کے رکن جاوید سعید کے بھانجے فرحان ولد فیضان ،ایم کوایم کے ہمدرد توصیف اور فرحان کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں صبرکی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہداء کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو صبرجمیل عطاکرے ۔ رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری ، چیف جسٹس افتخار محمدچوہدری اور حکومت سے مطالبہ کیا کہ مسلح دہشت گردوں کے ہاتھوں اغواء کے بعد ایم کیوایم کے ہمدردوں کو تشدد کا نشانہ بنا کر بیدردی سے قتل کرنے کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفا ک دہشت گردوں کو فی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

5/4/2024 1:29:16 AM