Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ کی KMOC ماڑی پور سیکٹر کے رکن محمد بابر شہید سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان گذری قبرستان میں سپردخاک


متحدہ کی KMOC ماڑی پور سیکٹر کے رکن محمد بابر شہید سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان گذری قبرستان میں سپردخاک
 Posted on: 6/4/2013 1
متحدہ کی KMOC ماڑی پور سیکٹر کے رکن محمد بابر شہید سینکڑوں سوگواران کی آہوں اور سسکیوں کے درمیان گذری قبرستان میں سپردخاک
شہید کی نماز جنازہ شیرین جناح کالونی میں ادا کی گئی، رابطہ کمیٹی، حق پرست نمائندوں اور ایم کیوایم کے ذمہ داران و کارکنان کی شرکت
شہید کا جسد خاکی ان کی رہائشگاہ سے اٹھایا گیا تو کہرام مچ گیا اس موقع پر ہر آنکھ آشکبار تھی جبکہ شہیدکی بیوہ بچے بچیاں اور دیگر سوگوار لواحقین و عزیز و اقارب شدت غم سے نڈھال تھے
محمد بابر کو گزشتہ روز لیاری گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں نے گھر میں گھس کر فائرنگ کرکے بے دردی سے شہید کر دیا تھا
کراچی ۔۔۔4، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی کراچی مضافاتی تنظیمی آرگنائزنگ کمیٹی ماڑی پورسیکٹر کمیٹی کے رکن محمد بابرشہیدکوسینکڑوں سوگواران کی آہوں اورسسکیوں کے درمیان گذری قبرستان میں سپردخاک کردیاگیا۔ شہیدکی نمازجنازہ بعدنمازمغرب محمدی مسجدشیرین جناح کالونی میں اداکی گئی،نمازجنازہ اورتدفین میں ایم کیوایم کے رکن وحق پرست رکن سندھ اسمبلی یوسف شاہوانی ،حق پرست رکن سندھ اسمبلی دلاورخان،کراچی مضافاتی کمیٹی کے انچارج فرخ اعظم ودیگراراکین ،ماڑی پورسیکٹرکمیٹی اراکین، یونٹ کمیٹیوں کے ذمہ داران، کارکنان،ہمددوں اورمحمدبابرشہیدکے عزیزواقارب نے بڑی تعدادمیں شرکت کی اورمحمدبابرشہیدکوان کی تنظیمی خدمات پرزبردست خراج عقیدت پیش کیا۔اس سے قبل شہیدکاجسدخاکی ان کی رہائشگاہ سے اٹھایاگیاتوگہرام مچ گیااس موقع پرہرآنکھ آشکبارتھی جبکہ شہیدکی بیوہ بچے بچیاں اوردیگرسوگوار لواحقین و عزیزواقارب شدت غم سے نڈھال تھے جنہیں موقع پرموجودایم کیوایم کے ذمہ داران نے دلاسہ دیا۔بعدازاں شہیدکوان کی آخری آرام گاہ گذری قبرستان کی جانب لیجایا گیا جہاں شہید کی تدفین کے بعدان کی مغفرت،درجات کی بلندی اورسوگواران کے صبرجمیل کیلئے دعاکی گئیں۔واضح رہے کہ محمدبابرکوگزشتہ روزلیاری گینگ وار کے مسلح دہشت گردوں نے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے بے دردی سے شہیدکردیاتھاانہیں تین گولیاں لگیں اوروہ موقع پرہی جام شہادت نوش کرگئے تھے۔

5/4/2024 7:18:35 AM