Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے صنعتکاروں،تاجروں، دکانداروں اور دیگر شہریوں کے اغوابرائے تاوان اوربھتہ کی وصولی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل مذمت ہیں۔رابطہ کمیٹی


کراچی میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے صنعتکاروں،تاجروں، دکانداروں اور دیگر شہریوں کے اغوابرائے تاوان اوربھتہ کی وصولی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل مذمت ہیں۔رابطہ کمیٹی
 Posted on: 6/4/2013 1
کراچی میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے صنعتکاروں،تاجروں، دکانداروں اور دیگر شہریوں کے اغوابرائے تاوان اوربھتہ کی وصولی کی بڑھتی ہوئی وارداتیں قابل مذمت ہیں۔رابطہ کمیٹی 
پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے برسراقتدار آتے ہی ایک بارپھر شہرمیں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں اور تاجروں، صنعتکاروں،دکانداروں اوراہل ثروت شہریوں کو بھتہ کی پرچیاں ملناشروع ہوگئی ہیں۔ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے پوش علاقوں میں سڑکوں پرگاڑیاں روک روک کرلوگوں کوتاوان کی غرض سے اغواکرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں اورتاوان اوربھتہ دینے سے انکارکرنے والوں کوبیدردی سے قتل کیاجارہاہے۔حکومت سندھ نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کومجرمانہ سرگرمیوں کاکھلالائسنس دیدیاہے۔پولیس وقانون نافذ کرنے والے ادارے اس صورتحال میں بے بس نظرآتے ہیں۔اغوابرائے تاوان،بھتہ کی وصولی اوردیگرمجرمانہ کارروائیاں کرنے والے گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے،شہرکی معیشت کومکمل طورپرتباہ ہونے سے بچایاجائے۔رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
کراچی ۔۔۔ 4 جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے کراچی میں لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کی جانب سے صنعتکاروں،تاجروں، دکانداروں اور دیگر شہریوں کے اغوابرائے تاوان اوربھتہ کی وصولی کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کی شدیدمذمت کی ہے ۔ اپنے ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پیپلز پارٹی کی سابقہ حکومت کے دورمیں قائم اور پروان چڑھنے والی نام نہادپیپلزامن کمیٹی میں شامل لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں نے کراچی میں اغوابرائے تاوان، بھتہ کی وصولی اور جرائم کی دیگروارداتوں کاجوسلسلہ شروع کیاتھاوہ گزشتہ دورحکومت میں سرکاری سرپرستی میں تسلسل کے ساتھ جاری رہاجسکے باعث کئی تاجروں اورصنعتکاروں نے اپناکاروبارکراچی سے دوسرے شہروں یابیرون ملک منتقل کردیا۔ پیپلز پارٹی کی موجودہ حکومت کے برسراقتدار آتے ہی لیاری گینگ وارکے جرائم پیشہ عناصرکی جانب سے ایک بارپھر شہرمیں اغوابرائے تاوان کی وارداتیں اور تاجروں، صنعتکاروں،دکانداروں اوراہل ثروت شہریوں کو بھتہ کی پرچیاں ملناشروع ہوگئی ہیں۔پہلے صرف شیرشاہ کباڑی مارکیٹ ، ماربل مارکیٹ، جوڑیابازار، بولٹن مارکیٹ، جامع کلاتھ مارکیٹ، صدر، ٹاوراورایم اے جناح روڈ پر قائم مختلف مارکیٹیوں کے تاجراس صورتحال کا شکار تھے اوراب گینگ وار کے دہشت گردوں کی جانب سے شہرکے دیگر علاقوں میں بھی تاجروں، دکانداروں ، شادی ہالوں کے مالکان کوبھی بھتہ کی پرچیاں ملناشروع ہوگئی ہیں ۔نارتھ ناظم آبادکے شادی ہالوں کوبھی پچاس پچاس لاکھ روپے کے بھتہ کی پرچیاں موصول ہوئی ہیں۔اسکے ساتھ ساتھ اب ڈسٹرکٹ ساؤتھ کے پوش علاقوں میں سڑکوں پرگاڑیاں روک روک کرلوگوں کوتاوان کی غرض سے اغواکرنے کی وارداتیں بھی بڑھ گئی ہیں اورتاوان اوربھتہ دینے سے انکارکرنے والوں کوبیدردی سے قتل کیاجارہاہے۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ ایسا لگتا ہے کہ حکومت سندھ نے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کومجرمانہ سرگرمیوں اورکراچی کی معیشت کوتباہ کرنے کالائسنس دیدیاہے وہ ان جرائم پیشہ عناصر کی کھلی سرپرستی کررہی ہے اورپولیس وقانون نافذ کرنے والے ادارے اس صورتحال میں بے بس نظرآتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے ارباب اختیارسے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کافوری نوٹس لیاجائے اورشہرمیں اغوابرائے تاوان،بھتہ کی وصولی اوردیگرمجرمانہ کارروائیاں کرنے والے لیاری گینگ وارکے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی کی جائے اورشہرکی معیشت کومکمل طورپرتباہ ہونے سے بچایاجائے۔

5/4/2024 7:57:55 AM