Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سندھ حکومت نام نہاد پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی


سندھ حکومت نام نہاد پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
 Posted on: 6/4/2013 1
سندھ حکومت نام نہاد پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے، حق پرست ارکان قومی اسمبلی
ماڑی پورمیں ایم کیوایم کے رکن محمد بابر کے قتل، ایم کیوایم کے ہمدردوں کو ہراساں کرنے اورلیاری میں کچھی برادری کے گھروں پر قبضے کانوٹس لینے کے بجائے امن کمیٹی کے سفاک دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔ارباب اختیاراوراقتدارکراچی میں پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کی قتل وغارتگری اورغنڈہ گردیوں کافوری نوٹس لیں۔انسانی حقوق کی تنظیمیں سرکاری سرپرستی میں شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پرصدائے احتجاج بلند کریں
کراچی ۔۔۔ 4 ، جون 2013ء
متحدہ قومی موومنٹ کے حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاہے کہ سندھ حکومت نام نہاد پیپلز امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کرکے کراچی کے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق پامال کررہی ہے۔ اپنے مشترکہ بیان میں انہوں نے کہاکہ نام نہاد پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں نے لیاری سمیت کراچی کے مختلف علاقوں میں ایم کیوایم کے کارکنان اور ہمدردعوام کی زندگی اجیرن کررکھی ہے اورامن کمیٹی کے دہشت گردوں کی غنڈہ گردیوں سے زندگی کے ہرشعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد بری طرح متاثر ہورہے ہیں۔ گزشتہ روز امن کمیٹی کے مسلح دہشت گردوں نے ماڑی پور میں ایم کیوایم کی کراچی تنظیمی کمیٹی ماڑی پورسیکٹر کمیٹی کے رکن محمد بابرکو ان کے گھرمیں گھس کرفائرنگ کرکے شہید کردیا،آج بھی یہ مسلح دہشت گردماڑی پورمیں کھلے عام ایم کیوایم کے نامزد امیدواروں کو ووٹ دینے کی پاداش میں حق پرست عوام کو اپنی دہشت گردی کا نشانہ بنارہے ہیں اورانہیں ہراساں کررہے ہیں لیکن سندھ حکومت کی جانب سے شہریوں کوجان مال کاتحفظ فراہم کرنے کے بجائے سفاک دہشت گردوں کی حوصلہ افزائی کی جارہی ہے۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے کہاکہ نام نہاد امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی مسلح غنڈہ گردیوں اورقتل وغارتگری کے باعث کچھی برادری ، لیاری کے مختلف علاقوں سے نقل مکانی پر مجبور ہوچکی ہے اوران دہشت گردوں نے نقل مکانی کرنے والے افراد کے گھروں پر قبضہ کرکے وہاں اپنے مورچے قائم کرلئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ یہ امرانتہائی افسوسناک ہے کہ جب کچھی برادری کے متاثرہ خاندانوں نے پولیس وانتظامیہ کو اپنے گھروں پر قبضے سے آگاہ کیا توانہوں نے متاثرین کی مددکرنے سے صاف انکارکردیا جوکہ ا س بات کا کھلا ثبوت ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت نہ صرف امن کمیٹی کے دہشت گردوں کی سرپرستی کررہی ہے بلکہ سندھ حکومت نے امن کمیٹی کے دہشت گردوں کو شہریوں کی جان ومال سے کھیلنے کی کھلی چھوٹ بھی دے رکھی ہے ۔حق پرست ارکان قومی اسمبلی نے ارباب اختیاراورارباب اقتدار سے مطالبہ کیا کہ کراچی میں پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کی قتل وغارتگری ، دہشت گردی اور کچھی برادری کے گھروں پر قبضوں کافوری نوٹس لیاجائے، کچھی برادری کے گھروں پر امن کمیٹی کے دہشت گردوں کاقبضہ فوری ختم کرایا جائے اور سفاک دہشت گردوں کے خلاف آئین وقانون کے تحت کارروائی کی جائے ۔ انہوں نے انسانی حقوق کی تنظیموں سے بھی اپیل کی کہ وہ سرکاری سرپرستی میں پیپلزامن کمیٹی کے دہشت گردوں کی جانب سے شہریوں کے بنیادی انسانی حقوق کی خلاف ورزی کانوٹس لیں اور اس کے خلاف صدائے احتجاج بلند کریں۔

5/4/2024 12:28:21 PM