Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے


کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
 Posted on: 6/2/2013 1
کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے
شہر میں قائم غیر قانونی ہائیڈرینٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے۔ حق پرست ارکان سندھ اسمبلی
کراچی۔۔۔02 جون2013 ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین صوبائی اسمبلی نے کراچی میں پانی کے بڑھتے ہوئے مسائل اور عدم دستیابی پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کراچی میں پانی کی فراہمی کا عمل بد سے بدتر صورتحال کی جانب گامزن ہے اور شہر کا کوئی بھی علاقہ ایسا نہیں ہے جہاں صورتحال اطمینان بخش ہو ۔گزشتہ ادوار میں حق پرست قیادت نے شہر میں پانی کے مسائل کو حل کرنے پر بہت محنت کی اور شہر میں پانی کی یکساں فراہمی کیلئے مختلف پروجیکٹ شروع کئے اور انہیں کامیابی سے پایہ تکمیل تک پہنچایاجس سے کراچی کے تقریباً ہر علاقے میں پانی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہوچکا تھا ۔ پانی کی نئی لائنیں ڈالنے سے ایک جانب نہ صرف دور دراز علاقوں میں فراہمی ممکن ہوئی بلکہ اس کی روانی اور پریشر میں بھی اضافہ ہوالیکن آج شہر میں کثرت سے قائم غیر قانونی ہائیڈرینٹ نے شہریوں کی زندگی اجیرن بنادی ہے ان غیر قانونی ہائیڈرنٹ سے جہاں پانی کی ترسیل میں رکاوٹ آرہی ہے تو دوسری جانب پانی کا پریشر بھی نہ ہونے کے برابر ہو گیا ہے۔اراکین صوبائی اسمبلی نے کہا کہ کراچی شہر میں چند مخصوص عناصر ٹینکر مافیا کو پروان چڑھانے کیلئے جانتے بوجھتے پانی کی ترسیل میں رکاوٹ ڈال رہے ہیں جس سے شہر کراچی کے عوام اب پانی کی بوند بوند کو ترس رہے ہیں۔اراکین صوبائی اسمبلی نے صدر آصف علی زرداری،وزیر اعلی سندھ اور دیگر اعلی حکام سے اپیل کی کہ کراچی میں پانی کے مصنوعی بحران پر قابو پانے کیلئے فوری اقدامات کئے جائیں اور پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔

5/18/2024 5:59:14 AM