Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی میں بارش کیلئے نیو کراچی کی بغدادی مسجد گراؤنڈ میں نماز استسقاء ادا کی گئی


ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی میں بارش کیلئے نیو کراچی کی بغدادی مسجد گراؤنڈ میں نماز استسقاء ادا کی گئی
 Posted on: 5/8/2015 1
ایم کیوایم کے زیر اہتمام کراچی میں بارش کیلئے نیو کراچی 11-Dکے بغدادی مسجد گراؤنڈ میں نماز استسقاء ادا کی گئی 
نماز استسقاء کے بعد شہر میں پانی کی قلت کے خاتمے اور جلد بارشوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی 
حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ، اہل علاقہ اور کارکنان و عوام نے بڑی تعداد میں نماز استسقاء ادا کی 
پانی کا حصول لوگوں کا اولین مسئلہ بن چکا ہے ، پانی بحران کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات 
مایوس کن ہیں ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی 
عوام وکارکنان اپنے علاقوں میں بھی نماز استسقاء کا اہتمام کریں ، حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی 
کراچی۔۔۔۔08مئی 2015
متحدہ قومی موومنٹ کے زیر اہتمام کراچی بھر میں جلد بارش کے لئے آج سہ پہر 03بجے نماز استسقاء ادا کی گئی ۔نما ز استسقاء کا اہتمام نیو کراچی میں واقع بغدادی مسجد گراؤنڈ 11-D میں کیا گیا جس میں حق پرست ارکان قومی وصوبائی اسمبلی ایم کیو ایم کے ذمہ داران و کارکنان ، عمائدین علاقہ اور حق پرست عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی ۔ بعدازاں اجتماعی دعا کی گئی جس میں پانی کی شدید قلت کے خاتمے اور جلد بارشوں کیلئے خصوصی دعا کی گئی ۔ اس موقع پر حق پرست اراکین قومی وصوبائی اسمبلی نے میڈیا کے نمائندگان سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ شہر میں پانی کی قلت کے باعث عوام کا برا حال ہے اور پانی کا حصول لوگوں کا اولین مسئلہ بن چکا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ شہر میں پانی کی قلت کے خاتمے کیلئے صوبائی حکومت کے اقدامات مایوس کن ہیں تاہم ایم کیوایم پانی کے بحران پر عوام کے ساتھ ہے اور انشاء اللہ اس بحران کے خاتمے تک عوام کے ساتھ کھڑی رہے گی ۔ انہوں نے حق پرست عوا م و کارکنان سے اپیل کی کہ وہ بھی اپنے اپنے علاقوں میں بارشوں کیلئے نماز استسقاء کا اہتمام کریں

12/11/2016 2:06:28 AM