Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24کے یونٹ انچارج اجمل بیگ کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے لاپتہ 9کارکنان کو سرکاری حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم


سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24کے یونٹ انچارج اجمل بیگ کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے لاپتہ 9کارکنان کو سرکاری حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم
 Posted on: 5/28/2013
 سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24کے یونٹ انچارج اجمل بیگ کے ماورائے عدالت قتل کا نوٹس اور گرفتاریوں کے بعد ایم کیوایم کے لاپتہ 9کارکنان کو سرکاری حراست سے فی الفور بازیاب کرایاجائے ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
گزشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار سادہ لباس اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو اغواء کررہے ہیں
قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں مروجہ قانونی اقدار اور Due Processکا خیال رکھاجائے اور قیام امن کے نام پر قانون و آئین اور انسانی حقوق کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں ، رابطہ کمیٹی ایم کیوایم 
رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان کی دیگر اراکین رابطہ کمیٹی کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب 
کراچی ۔۔۔28، مئی 2013ء  
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24کے یونٹ انچارج اجمل بیگ ولد امتیاز بیگ کی قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں کے ہاتھوں گرفتاری اور انہیں سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کرنے کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ اجمل بیگ شہید کے ماورائے عدالت قتل کے غیر انسانی ، غیر قانونی اور غیر آئینی عمل میں ملوث سرکاری اہلکاروں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں لاکر قرار واقعی سزا دی جائے ۔ رابطہ کمیٹی نے انکشاف کیا کہ گزشتہ چند ماہ میں جن کارکنوں کو غیر قانونی طور پر گرفتار کیا گیا ہے ان میں سے 9کارکنان اب بھی لاپتہ ہیں جنہیں فی الفور بازیاب کرایاجائے ۔رابطہ کمیٹی نے کہا کہ گزشتہ کئی ماہ سے شہر کے مختلف علاقوں میں ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار ہوکر سادہ لباس اہلکار ایم کیوایم کے کارکنوں کو اغواء کررہے ہیں ، غیر قانونی حراست میں لئے گئے یہ کارکنان کئی کئی روز اور بعض اوقات کئی کئی ماہ لاپتہ رہتے ہیں ، انہیں جھوٹے مقدمات میں ملوث کرکے پولیس کے حوالے کیاجارہا ہے اور تمام ہی کارکنان کو سرکاری حراست میں بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جارہا ہے اورجس کے باعث بعض کارکنان مہینوں تک چلنے پھرنے سے قاصر رہتے ہیں ۔ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو عزیز آباد سے متصل خورشید بیگم سیکریٹریٹ میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی کے رکن عامر خان نے رابطہ کمیٹی کے دیگر اراکین محترمہ نسرین جلیل ،حیدر عباس رضوی ، ڈاکٹر صغیر احمد ، واسع جلیل ، کنور نوید جمیل ، یوسف شاہوانی ، میاں عتیق ، اسلم آفریدی، خالد سلطان اور عادل خان کے ہمراہ پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ایم کیوایم کے بے گناہ کارکنان کی بلاجواز گرفتاریوں ، سرکاری حراست میں وحشیانہ تشدد اور ان پر جھوٹے مقدمات قائم کرنے اور حراست کے دوران بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنا کر ماورائے عدالت قتل کا سلسلہ آج بھی جاری ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مورخہ19مئی 2013ء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکاروں جن میں سادہ لباس میں ملبوس اہلکار بھی شامل تھے نے برنس روڈ کے علاقے ریلوے کالونی کی مسجد سے ایم کیوایم برنس روڈ سیکٹر یونٹ 24کے یونٹ انچارج 34سالہ اجمل بیگ کو گرفتار کیا تھا ، عینی شاہدین کے مطابق گرفتار کرنیو الوں میں رینجرز کے بعض اہلکار بھی شامل تھے ، سرکاری اہلکاروں نے اجمل بیگ کو گرفتار کرکے سرکاری حراست میں انسانیت سوز تشدد کانشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ان کی حالت غیر ہوگئی لیکن فوری طبی امداد فراہم نہیں کی گئی جب اجمل بیگ کی حالت مزید بگڑنے لگی تو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے21مئی کو انہیں تشویشناک حالت میں موچکو تھانے کے حوالہ کردیا جہاں اجمل بیگ کو تشویشناک حالت کے باوجود طبی امداد فراہم نہیں کی گئی اور ان پر غیر قانونی اسلحہ کا جھوٹا مقدمہ قائم کرکے جیل بھیج دیا گیا ، جہاں جیل میں بھی اجمل بیگ کو فوری طور پر لازمی طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے ایک مرتبہ پھر دانستہ مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کیا گیا اور بروز پیر 27مئی کو جب اجمل بیگ کی حالت انتہائی غیر ہونے لگی اور انہیں سانس لینے میں دقت پیش آنے لگی تو انہیں سول اسپتال لے جایا گیا جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے اور اپنے خالق حقیقی سے جاملے ۔ (انا اللہ وانا الہ راجعون ) ۔ عامر خان نے کہا 
کہ ایم کیوایم سمجھتی ہے کہ اجمل بیگ شہید کو ماورائے عدالت قتل کیا گیا ہے کیونکہ اگر قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے انہیں غیر انسانی تشدد کا نشانہ نہ بنایاجاتا اور انتہائی تشویشناک حالت کے پیش نظربرقت طبی امداد فراہم کردی جاتی تو ان کی جان بچائی جاسکتی تھی ۔انہوں نے غیر قانونی حراست میں لئے جانے کے بعد لاپتہ ہونے والے ایم کیوایم کے 9کارکنان کے نام ، ولدیت ، سیکٹرز ، یونٹس ، تاریخ گرفتاری اور ریماکس پر مشتمل فہرست بھی میڈیا کے نمائندوں کو پیش کی جس کے مطابق ایم کیوایم ڈیفنس یونٹ 6کے یونٹ انچارج فہیم ریاض ولد ریاض الحق کو 19، مئی 2013، لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے کارکن فاروق احمد ولد ظہور احمد کو 4، اپریل ،لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے ایک اور کارکن ذیشان گل ولد منیر گل کو 12مئی ، لائینز ایریا سیکٹر یونٹ 196کے کارکن عثمان احمد ولد احمد علی کو 12مئی ، کورنگی سیکٹر یونٹ 77کے کارکن سعید ولد محمد حنیف کو 17مارچ ، کورنگی سیکٹر یونٹ 69کے کارکن آفتاب ولد سید امانت حسین شاہ کو 14فروری ، ایم کیوایم لانڈھی سیکٹر یونٹ 84کے جوائنٹ یونٹ انچارج محمد آصف ولد عبد الباسط کو 20، اپریل ، لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے کارکن وقار الدین ولد مختار الدین کو 23مئی جبکہ ایم کیوایم لیاقت آباد سیکٹر یونٹ 161کے ہی کارکن محمد اسلم ولد عبد الوکیل کوبھی 23مئی 2013ء کو قانون نافذ کرنے والے اداروں کے اہلکار جن میں رینجرز ، پولیس اور سادہ لباس میں ملبوس اہلکار شامل تھے نے گرفتار کیا تھا جو تاحال لاپتہ ہیں ۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ایم کیوایم کے کارکنان وحید خان ، کاظم رضا ، نعمان شاہ ، شفقت اور عدیل بھی قانون نافذ کرنے والے اداروں کی حراست میں ہیں اور انہیں بہیمانہ تشدد کانشانہ بنا یاجارہا ہے اور اہلخانہ سے ملنے تک نہیں دیاجارہا ہے اور ظلم یہ ہے کہ انہیں اپنے دفاع کے قانونی ، آئینی اور جمہوری حق سے محروم رکھا جارہا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ اسی طرح نام نہاد امن کمیٹی اور گینگ وار کے دہشت گردوں نے ایم کیوایم یوسی 5کے کارکن محمد راحیل کو اغواء کیا اور کل شام اور رات بھر بہیمانہ تشد د کانشانہ بنانے کے بعد آج علی الصبح یہ دھمکی دیکر چھوڑدیا گیا کہ 20دن کے اندر اپنا گھر چھوڑ دیں ۔ انہوں نے کہاکہ کراچی میں قیام امن کیلئے ضروری ہے کہ امن و امان کے قیام پر مامور ادارے مکمل غیر جانبداری کا مظاہرہ کریں آخر یہ کہاں کا انصاف ہے کہ لیاری گینگ وار کے دہشت گرد پورے شہر میں دندناتے پھر رہے ہیں ، تاجروں ، صنعتکاروں اور شادی لان کے مالکان سے بھتے وصول کررہے ہیں ، اغواء برائے تاوان کی کھلی وارداتیں کررہے ہیں ، کچھی برادری کا قتل عام کررہے ہیں اور ایم کیوایم کے کارکنوں کو اغواء اور قتل کررہے ہیں لیکن ان کے خلاف کوئی بھی اقدام نہیں کیا جاتا جبکہ دوسری طرف ایم کیوایم کے کارکنوں کو غیر قانونی حراست میں لیکر بے رحمی سے تشدد کا نشانہ بنایاجارہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پوری مہذب دنیا میں قانون نافذ کرنے والے ادارے اپنی ذمہ داریاں ادا کرتے ہوئے Due processکا سختی سے خیال رکھتے ہیں یعنی کسی بھی شخص کو نہ تو بغیر وارنٹ گرفتار کیاجا تا ہے نہ غیر قانونی تحویل میں رکھا جاتا ہے اور نہ ہی گرفتار شدگان پر تشدد کیا جاتا ہے اس کے علاوہ جن افراد کو گرفتار کیا جاتا ہے خواہ ان پر کتنا ہی بڑا الزام کیوں نہ ہو انہیں اپنے قانونی دفاع کا بھر پور حق دیا جاتا ہے تاہم بدقسمتی سے ہمارے یہاں اس پورے عمل کی دھجیاں اڑائی جارہی ہیں انہوں نے کہا کہ کراچی میں ایم کیوایم کے کارکنوں کو بغیر نمبر پلیٹ کی ڈبل کیبن گاڑیوں میں سوار ، سادہ لباس اہلکار گن پوائنٹ پر حراست میں لیتے ہیں نہ تو گرفتار کرنے والے وردی میں ہوتے ہیں نہ ان کے پاس وارنٹ ہوتے ہیں اور نہ ہی گرفتار ہونے یا اغواء ہونے والوں کو ان اہلکاروں کی شناخت کا علم ہوتا ہے ، حراست میں لئے جانے والوں کو نہ تو گرفتاری کا جواز بتایا جاتا ہے اور نہ ہی اپنے دفاع کا قانونی حق دیا جا رہا ہے ۔ عامر خان نے کہاکہ ایم کیوایم کراچی میں قیام امن کیلئے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو بار بار اپنے بھر پور تعاون کا یقین دلاتی رہی ہے اور ہم ایک مرتبہ پھر واضح کرتے ہیں کہ کراچی میں قیام امن کیلئے کئے جانے والے ہر منصفانہ اور غیر متعصبانہ اقدام کی ایم کیوایم بھر پور حمایت کرتی ہے لیکن ایم کیوایم ساتھ میں یہ بھی مطالبہ کرتی ہے کہ قیام امن کیلئے کئے جانے والے اقدامات میں مروجہ قانونی اقدار اور Due Processکا خیال رکھاجائے اور قیام امن کے نام پر قانون و آئین اور انسانی حقوق کی دھجیاں نہ اڑائی جائیں ۔ انہوں نے کہا کہ ایک مرتبہ پھر کراچی میں فرقہ واریت کی بنیاد پر قتل و غارتگری کا سلسلہ شروع کردیا گیا ، مسلح دہشت گردوں نے آج ماڑی پور کے علاقے میں فائرنگ کرکے سینئر ایڈووکیٹ اور سندھ ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سینئر رکن کوثر ثقلین اور ان کے دو کمسن صاحبزادوں کو فائرنگ کرکے شہید کردیا ، جس کیایم کیوایم شدید مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس بہیمانہ قتل کی واردات میں ملوث دہشت گردوں اور ان کے سرپرستوں اور فرقہ وارانہ بنیادوں پر قتل عام کرنے والے دہشت گردوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور انہیں گرفتار کرکے سخت ترین سزا د ی جائے ۔ عامر خان نے سرکاری حراست میں شہید ہونے والے ایم کیوایم کے یونٹ انچارج اجمل بیگ کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور انہیں صبر کی تلقین کی ۔



5/12/2024 11:15:56 PM