Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوایم کے تحت برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے کے بیان کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہربڑااحتجاجی مظاہرہ


ایم کیوایم کے تحت برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے کے بیان کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہربڑااحتجاجی مظاہرہ
 Posted on: 5/7/2015 1
ایم کیوایم کے تحت برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے کے بیان کیخلاف کراچی پریس کلب کے باہربڑااحتجاجی مظاہرہ
احتجاجی میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،ونگزاورشعبہ جات کے کارکنان سمیت ہزاروں افرادکی شرکت 
ایک جارج گیلوے برطانیہ میں آباد ہے جبکہ دوسرا جارج گیلوے پاکستان میں رہتا ہے ،ڈاکٹرمحمدفاروق ستار
برطانوی حکام نظر رکھیں کہ کوئی شخص اپنی انتخابی مہم کے دوران آپکے قانون و آئیں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے،ڈاکٹرخالدمقبول صدیقی
ہم تمام قومی سلامتی کے اداروں کا اور تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو دل سے احترام کرتے ہیں،قمرمنصور
ایم کیو ایم پاکستان کی تیسری بڑی جماعت ہے جسکا ماضی ،حال اور مستقبل پاکستان سے جڑا ہوا ہے،حیدرعباس رضوی
ڈاکٹرمحمدفاروق ستار،خالدمقبول صدیقی،قمرمنصور،حیدرعباس رضوی اوردیگرکاکراچی پریس کلب کے باہربڑے احتجاجی مظاہرے سے خطاب
کراچی۔۔۔7مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے زیراہتمام برطانوی رکن پارلیمنٹ جارج گیلووے کے بیان کے خلاف کراچی پریس کلب کے باہربڑااحتجاجی مظاہرہ کیاگیاجس میں ایم کیوایم کی رابطہ کمیٹی ،ونگزاورشعبہ جات کے کارکنان سمیت ہزاروں افرادنے شرکت کی،اس موقع پرحق پرست اراکین ،سینیٹ ،قومی و صوبائی اسمبلی بڑی تعدا د موجود تھے۔مظاہرے میں شریک افرادنے ہاتھوں میں پلے کارڈزاٹھارکھے تھے جن پرجارج گیلووے کی بیان کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورقائدتحریک الطاف حسین سے مکمل اظہاریکجہتی کیاگیا۔ احتجاجی مظاہرے سے رکن رابطہ کمیٹی ورکن قومی اسمبلی ڈاکٹر محمدفارو ق ستار نے کہا کہ ایک جارج گیلوے برطانیہ میں آباد ہے جبکہ دوسرا جارج گیلوے پاکستان میں رہتا ہے ،یہ کوئی شخص نہیں بلکہ شراورشرم کا نام اور مقام ہے جو اپنے مخالفوں پر جھوٹے ، بے بنیاد اور شر انگیز الزامات لگا تا ہے جبکہ اسکا خود ماضی مکاری اور عیاری میں گزار ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ جارج گیلوے انتخابی مہم میں پاکستانیوں کو تقسیم کرنے کی گھناؤنی سازش کررہا ہے ،یہ شخص ٹیبل اسٹوری کے ذریعے لوگوں پر منگھرت الزامات لگا کر اور انتشار پہلاکر ووٹ حاصل کرنا چاہتا ہے جو کہ قابل مذمت عمل ہے ۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ہم نے کراچی میں متعین برطانوی ڈپٹی ہائی کمشنر کے ذریعے جارج گیلوے کی جانب سے منی لانڈرنگ کے حوالے سے کی جانے والی باتوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے کہ ابھی فیصلہ نہیںآیا تو اسکارڈ لینڈ یارڈ کے کس ذرائع نے انہیں یہ اطلاع دی کہ منی لانڈرنگ کا الزام جناب الطاف حسین پر تھوپ رہا ہے، برطانوی حکام اس کا نوٹس لیں اور جارج گیلوے کے خلاف تحقیقات کرائیں اور اسے انتخابات سے نا اہل قرار دیں۔انہوں نے کہا کہ ٹارگیٹڈ آپریشن کے بعد سے اب تک 1200کارکنان ہمارے شہید کیئے گئے ،اس کے باوجود سینیٹ کی تیسری ،قومی اسمبلی کی چھتی بڑی جماعت کا میڈیا ٹرائل کیا جارہا ہے ،ہمارے خلاف لوگوں کو ٹی وی بٹھا کر گھنٹوں کووریج دی جارہی ہے یہ بہتر عمل نہیں ہے۔ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ آج عوام نے ہاتھ اٹھا کر جارج گیلوے کو مسترد کریا ہے یہ وہی لاکھوں ہاتھ ہیں جنہوں نے 23اپریل کو این اے 246میں جناب الطاف حسین کو کامیاب کرایا اور سانہیں ہاتھوں نے ہمارے خلاف بنائی جانے والی جے آئی ٹیز کو مسترد کرتے ہوئے اپنے قائد پر بھر پور اعتماد کا ایک مرتبہ اظہار کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جناح پور سے بد ترین الزام ہم پر نہیں لگایا جا سکتا ، پولیس کا ایک ٹچہ ایس ایس پی جارج گیلوے جو زمینوں کی بندر بانٹ ،ریتی بجری کی چوری اور دیگر جرائم کے کاموں ملوث ہے وہ ایم کیو ایم پر ملک دشمنی کا الزام لگا تا ہے،اس ٹچہ افسر کو میں افسر جب مانونگا کہ وہ ذوالفقار مرزا کو گرفتار کریگا اور دوسری جانب ایک ٹچہ وزیر اور دوسرے لوگ کراچی کے شہریوں کو پانی اور بجلی کے لئے ترسارہے ہیں،۔انہوں نے کہا کہ مسلسل ہمارے کارکنان کے گھروں پر چھاپے مارکر انہیں گرفتار کیا جارہا ہے ،جھوٹے الزامات اور جھوٹی جے آئی ٹیز بنوائی جارہی ہیں،92آپریشن سے پہلے بھی یہی کچھ ڈرامہ کیا گیا تھا لیکن اللہ تعالیٰ ان تمام الزامات سے ہمیں بری کیا ۔
رکن رابطہ کمیٹی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی نے کہا کہ جمہوریت کی ماں کہا جاتا ہے برطانیہ کو ،برطانوی حکام نظر رکھیں کہ کوئی شخص اپنی انتخابی مہم کے دوران آپکے قانون و آئیں کی دھجیاں بکھیر رہا ہے یہ کون شخص ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانوی حکومت اس بات پر بھی نظر رکھے کہ کہیں جارج گیلوے کی انتخابی مہم میں پاکستان کے کسی کینسر اسپتال کے لئے جمع کئے جانے والے عطیات تو اس میں استعمال نہیں کئے گئے جو کینسر پھیلانے کے لئے استعمال کررہا ہو۔انہوں نے کہا کہ جناب الطاف حسین پر الزامات لگانے والے ابھی اس قابل نہیں ہوئے چاہے وہ کسی کنٹینر پر چڑھ جائیں یا کسی عمارت پرانکا قد ابھی اتنا بڑا نہیں ہوا۔رکن رابطہ کمیٹی قمر منصور نے کہا کہ ایک شخص وہ کون ہے، کیا ہے ،کس طرح الزامات لگا رہاہے ،اسکی ساکھ کیا ہے،اسکا ماضی کیا ہے اور ہمارے نشریاتی ادارے اسکی ویڈیو نشر کرہے ہیں اور کوئی نوٹس لینے والا نہیں کہ یہ کس طرح پاکستان ٹیلی ویژن پر نشر کی گئی ۔انہوں نے کہا کہ اب ہمیں حب الوطنی کا سرٹیفیکیٹ لینا پڑیگا ،کچھ لوگ ہمیں ایک مرتبہ پھر ملک دشمنی کا طعنہ دے رہے ہیں ،میڈیا پر جے آئی ٹیز دیکھا کر ہماری تزلیل کی جارہی ہے ،میں حکام کو مخاطب کرتا ہوں کہ اب اس عمل کو بند کردیا جائے۔انہوں نے کہا کہ ہم اپنے اتحاد کے ذریعے تمام سازشوں اور ملک دشمنوں کا مقابلہ کرسکتے ہیں ،ہم تمام قومی سلامتی کے اداروں کا اور تمام قانون نافذکرنے والے اداروں کو دل سے احترام کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہاقتدار ملا تو دنیا نے اعتراف کیا ،چاہے وہ مصطفی کمال کی صورت میں ہو یا کنور نوید کی صورت میں،لیکن آج ہمیں ٹارگیٹ کلر بناکر پیش کیا جارہا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ماضی میں بھی قرار دادیں منظور کی گئیں تھی ،جتنے محب وطب دیکر صوبے کی عوام ہے اتنے قائد تحریک جناب الطاف حسین اور ایم کیو ایم ہے ،اب ہم صرف مہاجر نہیں بلکہ متحدہ ہیں اور اس میں تمام زبانیں ،مسالک اور مذاہب ہیں۔رکن رابطہ کمیٹی سید حیدر عباس رضوی نے کہا کہ ایم کیو ایم پاکستان کی تیسری بڑی جماعت ہے جسکا ماضی ،حال اور مستقبل پاکستان سے جڑا ہوا ہے ،اسی پاکستان کے لئے ہمارے آباؤ اجداد نے20 لاکھ جانے دیں پھر سے پاکستان بنا تھا۔انہوں نے کہا کہ سقوط ڈھاکہ کے وقت 7لاکھ جانیں گئیں ،ہم نے نہ کل پاکستان پر سمجھوتہ کیا تھا نہ آج کریں گے۔انہوں نے کہاکہ میں تمام سیاسی مینڈکوں کی جانب سے کی گئی باتوں کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کرتاہوں ،جو پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر۔رکن رابطہ کمیٹی عارف خان ایڈوکیٹ نے کہا کہ برطانیہ میں بیٹھ کر پاکستان کے داخلی معاملات میں مداخلت کرنا اور جناب الطاف حسین کے بارے میں غلط زبان استعمال کرنا دفتر خارجہ ان تمام باتوں کا نوٹس لیں۔رکن سندھ اسمبلی عبد الرؤف صدیقی نے کہا کہ جناب الطاف حسین کے بارے میں جارج گیلوے کا بیان قابل مذمت ہے اب ہمیں یہ دیکھنا ہے اس کردار کے پیچھے کس کا ہاتھ ہے ،جہاں تک میں نے دیکھا ہے کہ جارج گیلوے اور عمران خان کی بایؤں گرافی ملتی جلتی ہے ،جو کام جارج گیلوے کرتا ہے وہی عمران خان ماضی میں کرتے رہے ہیں۔
 

4/20/2024 4:00:22 AM