Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

ایم کیوا یم کے اراکین سندھ اسمبلی کاکراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کے تنازعہ کے سبب کراچی کو فراہمی آب میں تعطل پر اظہار تشویش


ایم کیوا یم کے اراکین سندھ اسمبلی کاکراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کے تنازعہ کے سبب کراچی کو فراہمی آب میں تعطل پر اظہار تشویش
 Posted on: 5/6/2015 1
ایم کیوا یم کے اراکین سندھ اسمبلی کاکراچی واٹراینڈ سیوریج بورڈ اور کے الیکٹرک کے تنازعہ کے سبب کراچی کو فراہمی آب میں تعطل پر اظہار تشویش
پمپنگ اسٹیشنز بند ہوجانے کے سبب کراچی کے عوام کو پانی کی کمی کا عذاب جھیلنا پڑ رہاہے ، حق پرست اراکین سندھ اسمبلی
اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد اور بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی میں بجلی کے شعبے کی نگرانی صوبائی حکومت کی ذمہ داری ہے
دونوں اداروں کے درمیان تنازعے کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کرکے پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ کراچی کے غریب و مظلوم عوام کو پانی کے بحران کے عذاب سے نکلائیں اور شہر کو بلا تعطل فراہمی آب یقینی بنائی جاسکے
وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ
کراچی ۔۔۔6مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کے اراکین سندھ اسمبلی نے کراچی واٹر اینڈ سیوریج بورڈ اور کراچی الیکٹرک سپلائی کارپوریشن کے درمیان بقایاجات کی ادائیگی کے تنازعہ کے سبب کراچی کے عوام کو فراہمی آب میں تعطل پر گہری تشویش کا اظہار کیاہے ۔ ایک بیان میں حق پرست ارکان سندھ اسمبلی نے کہا کہ واٹر اینڈ سیوریج بورڈ کو بجلی کی فراہمی معطل ہونے سے پمپنگ اسٹیشنز بند ہوجانے کے سبب کراچی کے عوام کو پانی کی کمی کا عذاب جھیلنا پڑ رہاہے جس کی مکمل ذمہ داری صوبائی حکومت کی ہے اور اس ضمن میں صوبائی حکومت کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے۔انہوں نے کہا کہ اٹھارویں آئینی ترمیم کے بعد اور بلدیاتی اداروں کی عدم موجودگی کی صورت میں بجلی کے شعبے کی نگرانی صوبائی حکومت اور صوبائی وزیر بلدیات کی ذمہ داری ہے ۔حق پرست اراکین صوبائی اسمبلی نے وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف،وزیر اعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ اور صوبائی وزیر بلدیات سے مطالبہ کیا کہ وہ دونوں اداروں کے درمیان تنازعے کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں اور پمپنگ اسٹیشنز کو بجلی کی فراہمی یقینی بنائیں تاکہ کراچی کے غریب و مظلوم عوام کو پانی کے بحران کے عذاب سے نکلائیں اور شہر کو بلا تعطل فراہمی آب یقینی بنائیں۔

4/25/2024 10:13:42 AM