Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

بلوچستان اسمبلی میں قائد تحریک الطا ف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر مذمت کرتے ہیں ، ایم کیوایم کوئٹہ زون


بلوچستان اسمبلی میں قائد تحریک الطا ف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر مذمت کرتے ہیں ، ایم کیوایم کوئٹہ زون
 Posted on: 5/6/2015 1
بلوچستان اسمبلی میں قائد تحریک الطا ف حسین کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر مذمت کرتے ہیں ، ایم کیوایم کوئٹہ زون 
صوبائی وزیرداخلہ کے ہاتھ بلوچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں 
پشتون قوم پرست پارٹی کے ایم پی اے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ ان کے سربراہ نے افغانستان میں قومی پرچم نظر آتش کیا تھا 
کوئٹہ۔۔۔6مئی 2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کوئٹہ زون کے جاری کردہ پریس ریلیز میں بلوچستان اسمبلی میں قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف قرار داد پیش کرنے پر شدید رد عمل کا اظہار اور پر زور الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ صوبائی وزیرداخلہ کے ہاتھ بلوچوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں اور موصوف آج تک اپنے آقاؤں کے پے رول پر ہیں انکا ماضی دنیا کے سامنے ہے کل تک یہ کیا کرتے تھے ،یہ بلوچستان کے حقوق کا سودا کرنے کی کوشش میں مصروف ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پشتون قوم پرست فاشسٹ جماعت کے ایم پی اے اپنے گریبان میں جھانکیں کہ انکے سربراہ نے ضیاء الحق کے مارشل لاء دور میں راہ فرار اختیار کرکے افغانستان میں قومی پرچم نظر آتش کیا تھا اور کچھ عرصے پہلے دورہ افغانستان میں خاد کے سربراہ جنرل عبدالرازق کے ساتھ وطن عزیز کو توڑنے کے لئے منصوبہ بندی میں مصروف تھے جوریکارڈ پر موجودہے ۔افغانیوں کو پاکستان سے نکالنے اور پنجابی استعمار کا نعرہ لگانے والے آج انکے ووٹ سے قومی اسمبلی کا ممبر بنے ہوئے ہیں اور پشتون قوم پرست فاشسٹ جماعت کے حوالے بہت سارے ایسے مواد ہے جو وقت آنے پر عوام کے سامنے پیش کریں گے ۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان اسمبلی کے اراکین اپنی اوقات میں رہیں قائد تحریک الطاف حسین اور ایم کیوایم کے خلاف نازیباالفاظ استعمال کرنے والے کان کھول کر سن لیں ہم اینٹ کا جواب پتھر سے دینا جانتے ہیں اور اپنی عزت اپنے ہاتھ میں ہے اور ہم قانونی چارہ جوئی کرنے کا حق محفوظ رکھتے ہیں ۔

4/24/2024 12:19:26 AM