Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

کراچی سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن عبد المجید انتقال کرگئے


کراچی سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن عبد المجید انتقال کرگئے
 Posted on: 5/5/2015 1
کراچی سینٹرل جیل میں اسیر ایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن عبد المجید انتقال کرگئے
عبدالمجید سینٹرل جیل میں اسیر تھے اور پیر کی شب برین ہیمرج ہونے کے باعث سینٹرل جیل سے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا
عبدالمجید کے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے۔ رابطہ کمیٹی
کے ایم او سی کے کارکن عبدالمجید کے انتقال پر ایم کیوایم کے قائد الطاف حسین کا اظہار تعزیت
کراچی ۔۔۔ 5 مئی 2015ء
کراچی سینٹرل جیل میں اسیرایم کیوایم کراچی مضافاتی آرگنائزنگ کمیٹی کے کارکن عبدالمجید آج صبح انتقال کرگئے ۔عبدالمجید سینٹرل میں اسیرتھے اورپیر کی شب برین ہیمرج ہونے کے باعث سینٹرل جیل سے سول اسپتال منتقل کیا گیا تھا اور آج صبح ان کاانتقال ہوگیا۔عبدالمجید کو31جنوری 2015ء کوابراہیم حیدری کے علاقے سے ان کے گھرسے گرفتار کیا گیا تھا اور کئی روزتک تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد20 فروری کوجیل منتقل کیا گیا تھا۔ عبدالمجید ولد افضل احمد کی عمر56سال تھی۔ رابطہ کمیٹی نے عبدالمجید کے انتقال پردلی افسوس کااظہارکیااور مطالبہ کیاکہ عبدالمجیدکے جاں بحق ہونے کے واقعہ کی تحقیقات کرائی جائے ۔ 
دریں اثناء ایم کیوایم کے قائدجناب الطاف حسین نے کے ایم اوسی کے کارکن عبدالمجیدکے انتقال پردلی تعزیت اورگہرے رنج وغم کا اظہار کیا ہے اور کہاہے کہ ایم کیوایم کاایک ایک کارکن عبدالمجیدمرحوم کے تمام لواحقین کے غم میں برابرکاشریک ہے۔انہوں نے دعاکی کہ اللہ تعالیٰ عبدالمجید مرحوم کی مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں جگہ دے اورتمام لواحقین کوصبرجمیل عطاکرے۔

9/27/2016 12:15:24 PM