Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

لیاقت آباد میں تیز رفتاری کے سبب مسافر بس بے قابو ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس


لیاقت آباد میں تیز رفتاری کے سبب مسافر بس بے قابو ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
 Posted on: 5/5/2015 1
لیاقت آباد میں تیز رفتاری کے سبب مسافر بس بے قابو ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے پر جناب الطاف حسین کااظہار افسوس
ڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے سبب ہر سال درجنوں افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا زندگی بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں ،الطاف حسین
حکومت اور متعلقہ ادارے عوام میں ٹریفک قوانین کی پابندی اور حادثات سے بچاؤ کی آگہی پیداکریں، الطاف حسین
جناب الطاف حسین کی حادثے کے نتیجے میں جاں بحق اور زخمی افراد کیلئے دعا
لندن۔۔۔05مئی2015ء
ایم کیوا یم کے قائد جناب الطاف حسین نے لیاقت آباد میں فردوس شاپنگ سینٹر کے قریب تیز رفتاری کے سبب مسافر بس بے قابو ہونے کے نتیجے میں متعدد افراد کے جاں بحق اور زخمی ہونے کے واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیاہے۔ ایک بیان میں جناب الطاف حسین نے واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا کہ ڈرائیونگ کے دوران بے احتیاطی اور تیز رفتاری کے سبب ہر سال درجنوں افراد قیمتی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں یا زندگی بھر کے لئے معذور ہو جاتے ہیں ۔جناب الطاف حسین نے حکومت اور متعلقہ اداروں کے ذمہ داران سے مطالبہ کیا کہ وہ ٹریفک حادثات کی روک تھام کیلئے عوام میں مختلف طریقوں سے آگہی پیدا کرنے کے اقدامات کریں تاکہ انسانی جانوں کے مزید ضیائع سے بچا جاسکے ۔جناب الطاف حسین نے حادثے کے نتیجے میں جاں بحق ہونیوالے افراد کے درجات کی بلندی اور خواتین و بچوں سمیت تمام زخمیوں کی جلد و مکمل صحتیابی کیلئے دعا کی ہے ۔

9/29/2016 8:33:35 AM