Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

نادرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر تلے کچل کر 7بچوں کے زخمی و ہلاک ہونے کے اندوہناک حادثہ پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس


نادرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر تلے کچل کر 7بچوں کے زخمی و ہلاک ہونے کے اندوہناک حادثہ پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
 Posted on: 5/4/2015 1
نادرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر تلے کچل کر 7بچوں کے زخمی و ہلاک ہونے کے اندوہناک حادثہ پرایم کیوایم رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
7بچوں کا واٹر ٹینکر تلے کچل جانا المناک واقعہ ہے اور اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے، رابطہ کمیٹی 
ٹینکر ڈرائیور زکی مجرمانہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث آئے دن ٹریفک کے المناک حادثات ہورہے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع تشویشناک ہے ، رابطہ کمیٹی 
گزشتہ دنوں بھی گلشن معمار میں ٹرک تلے کچل کر دو معصوم طالب علم ہلاک ہوگئے تھے ، رابطہ کمیٹی 
ہلاک ہونے والے بچوں کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کا دلی تعزیت وہمدردی کااظہار 
کراچی ۔۔۔4، مئی 2015ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے نادرن بائی پاس پر واٹر ٹینکر تلے کچل کر 7بچوں کے زخمی وہلاک ہونے کے اندوہناک حادثہ پر گہرے دکھ اورافسوس کااظہار کیا ہے ۔ ایک بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ 7بچوں کا واٹر ٹینکر تلے کچلنا المناک واقعہ ہے اور اس پر جتنا افسوس کیا جائے کم ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے مزید کہاکہ ٹینکر ڈرائیور زکی مجرمانہ غفلت اور تیز رفتاری کے باعث آئے دن ٹریفک کے المناک حادثات ہورہے ہیں جس میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ہورہا ہے جو کہ تشویشناک ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے کہاکہ گزشتہ دنوں بھی گلشن معمار کے علاقے میں ٹرک تلے کچل کر دو معصوم طالب علم ہلاک ہوگئے تھے اور اب واٹر ٹینکر تلے 7بچوں کے کچلے جانے پر ہر درد مند دل رکھنے والے شخص کیلئے صدمے اور دکھ کا باعث ہے ۔ رابطہ کمیٹی نے ٹینکر تلے کچل کر ہلا ہونے والے بچوں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کرتے ہوئے انہیں کی تلقین کی ۔ رابطہ کمیٹی نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ ہلاک ہونے والے بچوں کو جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگواران کو یہ صدمہ برداشت کرنے کا حوصلہ عطاکرے۔ (آمین)

4/19/2024 2:09:30 PM