Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

دہشت گردوں کی فائرنگ سے پشار میں دو خواتین پولیو رضاہاروں کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت


دہشت گردوں کی فائرنگ سے پشار میں دو خواتین پولیورضا کاروں کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
 Posted on: 5/28/2013
دہشت گردوں کی فائرنگ سے پشار میں دو خواتین پولیو رضا کاروں کے بہیمانہ قتل پررابطہ کمیٹی کااظہار مذمت
معصوم بچوں کی صحت تباہ کرکے دہشت گردانہیں عمر بھر کیلئے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں، رابطہ کمیٹی 
شہید پولیو رضاکار خواتین کے تمام سوگوار لواحقین سے رابطہ کمیٹی کااظہار افسوس
لندن۔۔۔28، مئی 2013ء 
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں دو خواتین پولیو رضاکاروں کے بہیمانہ قتل کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی ہے اور اس واقعہ کو کھلی دہشت گردی اور بزدلانہ کارروائی قرار دیا ہے ۔ اپنے ایک مذمتی بیان میں رابطہ کمیٹی نے کہاکہ پولیو ٹیم کے رضاکاروں کو فائرنگ کرکے سفاکی سے قتل کرنے والے دہشت گرد فرسودہ روایات پر یقین رکھتے ہیں اور معصوم بچوں کی صحت تباہ کرکے انہیں عمر بھر کیلئے معذوری کی زندگی گزارنے پر مجبور کرنا چاہتے ہیں ۔رابطہ کمیٹی نے دہشت گردوں کی فائرنگ کے نتیجے میں پشاور کے علاقے بڈھ بیر میں شہید ہونے والے دو خواتین پولیو ٹیم کے رضاکاروں کے تمام سوگوار لواحقین سے دلی تعزیت وہمدردی کااظہار کیا اور شہید خواتین کے بلند درجات کیلئے دعا بھی کی ۔رابطہ کمیٹی نے صدر مملکت آصف علی زرداری اور نگراں وزیراعظم میر ہزار خان کھوسو سے مطالبہ کیا کہ پشاور میں پولیو خواتین رضاکاروں کے بہیمانہ قتل کا سنجیدگی سے نوٹس لیاجائے اور اس میں ملوث سفاک دہشت گردوں کوفی الفور گرفتار کرکے قرار واقعی سزا دی جائے ۔

5/13/2024 1:23:53 PM