Altaf Hussain  English News  Urdu News  Sindhi News  Photo Gallery
International Media Inquiries
+44 20 3371 1290
+1 909 273 6068
[email protected]
 
 Events  Blogs  Fikri Nishist  Study Circle  Songs  Videos Gallery
 Manifesto 2013  Philosophy  Poetry  Online Units  Media Corner  RAIDS/ARRESTS
 About MQM  Social Media  Pakistan Maps  Education  Links  Poll
 Web TV  Feedback  KKF  Contact Us        

متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس،ملک کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ


متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس،ملک کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ
 Posted on: 5/3/2015 1
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اور لندن کا مشترکہ اجلاس،ملک کی موجودہ صورتحال کا تفصیلی جائزہ
پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں غیرملکی مداخلت پر اظہار تشویش
’’را‘‘ بلوچستان، سندھ، فاٹا اورملک کے دیگر حصوں میں انتشار پھیلا کر پاکستان کو غیر مستحکم کرنے کی سازش کررہی ہے
بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی قابل مذمت ہے۔ رابطہ کمیٹی 
اجلاس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر بعض سیاسی و مذہبی جماعتوں کے بیہودہ بیانات اور قراردادوں کی مذمت
آج جو سیاسی مخالفین قائدتحریک الطاف حسین کی تقریر پر بیجا تنقید کررہے ہیں ان میں سے بیشترنے مختلف مواقع پر فوج کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے 
تمام تر مظالم کے باوجود پاکستان سے ایم کیوایم کی محبت ہر قسم کے شک و شبہ سے بالاتر ہے۔ رابطہ کمیٹی متحدہ قومی موومنٹ
پاکستان کی سربلندی اور تحریکی مشن و مقصد کے حصول کے لئے آخری سانس تک جدوجہد جاری رکھی جائے گی
ایم کیوایم، الطاف حسین کی قیادت میں قائد اعظم اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو روشن خیال، لبرل، جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی، رابطہ کمیٹی
کراچی ۔۔۔3،مئی2015ء
متحدہ قومی موومنٹ کی رابطہ کمیٹی پاکستان اورلندن کے ارکان کا مشترکہ اجلاس ہوا جس میں ملک کی موجودہ صورتحال کاتفصیلی جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایم کیوایم ، بانیان پاکستان کی اولادوں اورملک بھرکے مظلوم عوام کی نمائندہ جماعت ہے جو ملک بھرمیں غریب ومتوسط طبقہ کے غصب شدہ حقوق کے حصول اورپاکستان کی بقاء وسلامتی کیلئے جدوجہد کررہی ہے اورتمام ترناانصافیوں اور مظالم کے باوجود پاکستان سے ایم کیوایم کی محبت ہرقسم کے شک وشبہ سے بالاتر ہے۔ اجلاس میں قائد تحریک جناب الطاف حسین کی حالیہ تقریر پر بعض سیاسی ومذہبی جماعتوں کی جانب سے بیہودہ بیانات اور اسمبلیوں میں مذمتی قراردادوں کی شدیدالفاظ میں مذمت کی گئی اورکہاگیاکہ آج جوسیاسی مخالفین قائدتحریک الطاف حسین کی تقریر پر بیجا تنقید کررہے ہیں ان میں سے بیشترنے مختلف مواقع پر فوج کے بارے میں توہین آمیز الفاظ استعمال کئے جس سے انکارنہیں کیاجاسکتا۔ 
اجلاس میں پاکستان میں امن وامان کی کشیدہ صورتحال کابھی جائزہ لیا گیا اور پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کیلئے ملک کے مختلف حصوں میں غیرملکی مداخلت پر گہری تشویش کااظہار کیا گیا۔ اجلاس میں کہاگیا کہ ایک جانب غیرملکی قوتیں بالخصوص بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ صوبہ بلوچستان ، سندھ ،فاٹااورملک کے دیگر حصوں میں مداخلت کرکے انتشار پھیلارہی ہے اورامن وامان کی صورتحال خراب کرکے پاکستان کو غیرمستحکم کرنے کی سازش کررہی ہے جبکہ دوسری جانب بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی بھی کی جارہی ہے جس کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے ۔
اجلاس میں متفقہ طورپر فیصلہ کیا گیا کہ ایم کیوایم تمام تررکاوٹوں اورمخالفتوں کے باوجود قائد تحریک جناب الطاف حسین کی قیادت میں قائداعظم محمد علی جناح ؒ اور علامہ اقبال کی تعلیمات کے مطابق پاکستان کو روشن خیال، لبرل، جمہوری اور ترقی پسند ریاست بنانے کی جدوجہد جاری رکھے گی اور انشاء اللہ ایک دن آئے گا جب ملک سے فرسودہ جاگیردارانہ ، وڈیرانہ اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا اور پاکستان دنیا کے ترقی یافتہ ممالک کی صف میں کھڑا ہوگا۔
اجلاس کے آخرمیں پاکستان کے استحکام ، دہشت گردی کے خاتمے اورآپریشن ضرب عضب کی کامیابی کیلئے دعاکی گئی اوراس عزم کو دہرایاگیاکہ پاکستان کی سربلندی اورتحریکی مشن ومقصدکے حصول کے لئے آخری سانس تک جدوجہدجاری رکھی جائے گی۔ 
English
وڈیو


4/19/2024 5:06:41 PM